جمعرات‬‮ ، 08 اکتوبر‬‮ 2026 

شیخ رشید نے آزاد کشمیر میں ن لیگ کو غدار قرار دینے کا نعرہ لگا دیا

datetime 18  جولائی  2021 |

باغ ( آن لائن ) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ روک سکتے ہو تو روک لو آزادکشمیرمیں 25جولائی کو عمران خان کی حکومت ہی بنے گی ، آزادکشمیرمیں بچے جلسے کررہے ہیں، قیامت کی نشانی ہے مودی کے ساتھ پگڑیاں تبدیل کرنے والے آج ووٹ مانگ رہے ہیں، وزیر داخلہ نے آزاد کشمیر میں ن لیگ کو غدار قرار دینے کا نعرہ لگا دیا۔

باغ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ آج میں کشمیر عمران خان کیلئے ووٹ مانگنے آیا ہوں، عمران خان اقوام متحدہ میں بولے تو لوگ کہتے ہیں کشمیربول رہا ہے میری رگوں میں بھی کشمیر کا خون ہے۔انہوں نے تقریر کے دوران ن لیگ کا جو یار ہے، غدار ہے، مودی کا جو یار ہے غدار ہے‘ کا نعرہ بھی بلند کیا، جس پر شرکا نے جواب بھی دیا۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ بلاول کے خلاف بات کرو گے تو میرا دل ٹوٹ جائے گا، یہاں پرکچھ انڈر19لوگ بھی آئے تھے،جنہوں نے مودی اور آر ایس ایس کا نام تک نہیں لیااْن لوگوں نے تقاریر میں عمران خان کا نام لیا کیونکہ اْس نے انہیں گلے سے پکڑا جیلوں میں بند کیا ۔ یہ لو گ اگر کشمیر کے ساتھ اتنے مخلص ہو تے تو مودی سے ساتھ اپنی پگڑیا ں نہ بدلتے ۔ قیامت کی نشانی ہے مودی کے ساتھ پگڑیاں تبدیل کرنے والے آج ووٹ مانگ رہے ہیں، وہ لوگ ووٹ مانگ رہے ہیں جنہوں نے اسامہ سے چندا نہیں چھوڑا۔ انہو ں نے مزید کہا کہ انشااللہ الیکشن جیتنے کے بعد بھی آزادکشمیر آؤں گا،روک سکتے ہو تو روک لو آزادکشمیرمیں 25جولائی کو عمران خان کی حکومت ہی بنے گی ۔ وزیرداخلہ نے کہا کہ موسم خراب ہے اورجلدی واپس جانا ہے، کشمیریوں عمران خان کے لیے ووٹ مانگنے آیا ہوں۔ اپوزیشن والوں نے مودی، آرایس ایس کا جلسوں میں نام نہیں لیا، عمران خان کا نام لیا جس نے چوروں کو گلے سے پکڑا۔

جلسے کے دوران شیخ رشید نے کا ’’مودی کا جو یار ہے وہ غدارہے‘‘ کے نعرے بھی لگوائے۔ انہوں نے کہا کہ آزادکشمیرمیں عمران خان کا امیدوارآئے گا تو کشمیر ترقی کرے گا، عمران خان کشمیر کو آزادی کی طرف لیکرجائے گا۔ میرے سینے میں کشمیری خون ہے۔شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان نے ایک رکشہ ڈرایئور کو ٹکٹ دیا ہے،

فاروق حیدرتم نے آزادکشمیرکے لیے کیا کیا؟ فاروق حیدرضرورت پڑی تو تمہیں وہاں چھوڑ کر آؤں گا، لال حویلی کا سرینگرسے رشتہ ہے، دنیا میں کوئی بھی شخص عمران خان پرکرپشن کا الزام نہیں لگاسکتا۔ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ میری رگوں میں کشمیر کا خون ہے۔ انہوں نے کہا کہ انشااللہ الیکشن جیتنے کے بعد بھی آزادکشمیر آؤں گا۔ ان کا کہنا تھا کہ روک سکتے ہو تو روک لو آزاد کشمیرمیں 25 جولائی کو عمران خان کی حکومت ہی بنے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…