جمعہ‬‮ ، 13 دسمبر‬‮ 2024 

کورونا کی دوسری خوراک لگوانے کی مدت کم کر دی گئی

datetime 17  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے کہا ہے کہ ملک بھر میں صرف عیدالاضحیٰ کے دن کورونا وائرس کی ویکسینیشن نہیں ہوگی۔عید کی تعطیلات کے دوران ویکسینیشن سے متعلق این سی او سی کے فیصلے کے تحت عید کی چھٹیوں کے دوران ویکسینیشن سینٹر صرف ایک دن بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔وزراتِ صحت کے حکام کے مطابق

صرف عید کے روز ویکسی نیشن بند رہے گی، عید کی تعطیلات کے دیگر دنوں میں ویکسی نیشن جاری رہے گی۔این سی او سی نے ویکسین کی دوسری خوراک لگانے کے دنوں کا شیڈول بھی تبدیل کر دیا ہے، دوسری خوراک اب مقررہ مدت کی تکمیل پر واک اِن کردی گئی ہے۔وزراتِ صحت کے حکام نے بتایا ہے کہ ویکیسن کی دوسری خوراک کے دن میں کمی کر دی گئی ہے، سائنو فارم کی دوسری خوراک اب 21 دن کے بعد لگا سکیں گے۔وزراتِ صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ کورونا ویکسین سائنو ویک کی دوسری خوراک اب 28 دن کے بعد لگا سکیں گے۔وزراتِ صحت کے حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ اسٹرازنیکا کی دوسری خوراک اب 28 دنوں کے بعد لگا سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر کے وار جاری ہیں، کورونا کیسز میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے جبکہ مثبت کیسز کی شرح ساڑھے 5 فیصد سے زائد ہو گئی۔سماجی فاصلے، ماسک کو نظر انداز کرنے اور ایس او پیز کی خلاف ورزیوں کے باعث پاکستان میں ایک بار پھر کورونا وائرس کی ہلاکت خیزیوں اور کیسز میں اضافہ جاری ہے، ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 30 ویں نمبر پر پہنچ چکا ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 2 ہزار 783 کیسز سامنے آئے ہیں،

مزید 39 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، کورونا کے مزید 1 ہزار مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز کی شرح 5 اعشاریہ 65 فیصد ہو گئی۔پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے اب تک کْل 22 ہزار 760 مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ اس موذی وائرس کے کْل مریضوں کی تعداد 9 لاکھ 86 ہزار 668 ہو چکی ہے۔ملک بھر میں ہسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے کْل 45 ہزار

579 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 2 ہزار 508 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ کْل 9 لاکھ 18 ہزار 329 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 49 ہزار 247 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کْل 1 کروڑ 53 لاکھ 45 ہزار 158 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔پاکستان بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 5 لاکھ 61 ہزار 535 افراد کو کورونا وائرس کی ویکسین دی گئی، جبکہ اب تک کْل 2 کروڑ 22 لاکھ 22 ہزار 701 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں۔

موضوعات:



کالم



ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں


شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…