ہفتہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2026 

اگر پاکستان مجرم نہیں پکڑ سکتا تو چین کی سپیشل فورسز پاکستان میں کارروائی کر سکتی ہیں، چین کے سرکاری میڈیا کے ایڈیٹر ان چیف ہوزی جن کی وارننگ

datetime 17  جولائی  2021 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ، این این آئی) اگر پاکستان مجرم نہیں پکڑ سکتا تو چین کی سپیشل فورسز پاکستان میں کارروائی کر سکتی ہیں، چین کے سرکاری میڈیا کے ایڈیٹر ان چیف ہوزی جن نے وارننگ جاری کر دی ہے۔ یہ پیغام انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیا ہے، انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ کوہستان بس حملے کے مجرم ابھی تک نہیں پکڑے گئے،

ان کا کہنا تھا کہ اگر پاکستان میں ان مجرموں کو پکڑنے کی صلاحیت نہیں ہے تو پھر چینی میزائل اور سپیشل فورسز کارروائی کر سکتی ہیں۔ دوسری جانب وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے چین کے وزیر برائے پبلک سکیورٹی ژاؤ کیذہی سے ٹیلیفونک رابطہ کر کے داسو ہائیڈرو پاور بس حادثے سے متعلق گفتگو کی گئی۔ ہفتہ کو دونوں وزراء کے درمیان ٹیلی فون پر بات چیت آدھے گھنٹے سے زائد جاری رہی،وزراء کے درمیان داسو ہائیڈرو پاور بس حادثے سے متعلق بات چیت کی گئی،وزیر داخلہ نے بدقسمت بس حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کیا۔ اعلامیہ کے مطابق بس حادثے میں اب تک ہونے والی تحقیق سے متعلق پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا،داسو بس حادثے کے تحقیقات جلد از جلد مکمل کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ دونوں وزراء نے اس عزم کا اظہار کیاکہ کوئی بھی شرپسند طاقت پاکستان اور چین کے تعلقات کو خراب نہیں کر سکتی۔ شیخ رشید احمد نے کہاکہ پاکستان اور چین آزمودہ دوست اور آہنی بھائی ہیں،۔ وزیر داخلہ نے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر بس حادثے کی تحقیقات اعلی ترین سطح پر جاری ہیں،تحقیقات بہت جلد مکمل کرلیں گے۔ چینی تحقیقاتی ٹیم کو مکمل تعاون فراہم کر رہے ہیں۔ وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے چینی ہم منصب کو یقین دہانی کرائی کہ پاکستان میں کام کرنے والے تمام چینی ورکرز کو فْول پروف سکیورٹی دینگے۔ چینی وزیر نے کہاکہ چینی صدر شی جن پنگ کی ہدایت پر آپ سے بس حادثے پر کال کررہا ہوں،بس حادثے میں دونوں ملکوں کے شہریوں کی جانوں کے ضیاع پر بہت افسوس ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم(چوتھا حصہ)


لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…