جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

داسو ڈیم دھماکہ ۔۔۔ معاملہ بڑھ گیا وزیراعظم کی وزیرخارجہ کوفوراًچین جانے کی ہدایت

datetime 17  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے چین کو یقین دہانی کرائی ہے کہ پاکستان میں کام کرنے والے تمام چینی ورکرز کو فول پروف سکیورٹی دینگے،چین کے 15 ماہرین داسو واقعہ کی تحقیقات میں شامل ہوئے ہیں، اعلیٰ سطحی تحقیقات کررہے ہیں ،ملزمان کو جلد پکڑ لینگے ،پاک،چین دوستی کے دشمنوں کو کسی صورت معاف نہیں کریں گے،

جغرافیہ کی وجہ سے پاکستان کی خطے میں اہمیت بڑھتی جا رہی ہے،جن کو پاک چین دوستی کھٹک رہی ہے ان کو منہ کی کھا ی پڑیگی،ہم اپنی سر زمین کو افغانستان سمیت کسی کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے، جعلی پاسپورٹ کے اجراء میں ملوث سرکاری اہلکار گرفتار کر لئے گئے ہیں،وزارت داخلہ کی تمام تر حالات پر نظر ہے۔ ہفتہ کو وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے چین کے وزیر برائے پبلک سکیورٹی ژاؤ کیذہی سے ٹیلیفونک رابطہ کر کے داسو ہائیڈرو پاور بس حادثے سے متعلق گفتگو کی گئی ۔جاری اعلامیہ کے مطابق دونوں وزراء کے درمیان ٹیلی فون پر بات چیت آدھے گھنٹے سے زائد جاری رہی ،وزراء کے درمیان داسو ہائیڈرو پاور بس حادثے سے متعلق بات چیت کی گئی ،وزیر داخلہ نے بدقسمت بس حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کیا ۔ اعلامیہ کے مطابق بس حادثے میں اب تک ہونے والی تحقیق سے متعلق پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا ،داسو بس حادثے کے تحقیقات جلد از جلد مکمل کرنے پر اتفاق کیا گیا ۔

دونوں وزراء نے اس عزم کا اظہار کیاکہ کوئی بھی شرپسند طاقت پاکستان اور چین کے تعلقات کو خراب نہیں کر سکتی۔ شیخ رشید احمد نے کہاکہ پاکستان اور چین آزمودہ دوست اور آہنی بھائی ہیں،۔ وزیر داخلہ نے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر بس حادثے کی تحقیقات اعلی ترین سطح پر جاری ہیں،تحقیقات بہت جلد مکمل کرلیں گے۔ چینی تحقیقاتی ٹیم

کو مکمل تعاون فراہم کر رہے ہیں۔ وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے چینی ہم منصب کو یقین دہانی کرائی کہ پاکستان میں کام کرنے والے تمام چینی ورکرز کو فْول پروف سکیورٹی دینگے۔ چینی وزیر نے کہاکہ چینی صدر شی جن پنگ کی ہدایت پر آپ سے بس حادثے پر کال کررہا ہوں،بس حادثے میں دونوں ملکوں کے شہریوں کی جانوں کے ضیاع پر بہت افسوس ہے۔

بعد ازاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہاکہ وزیر اعظم ازبکستان کے کامیاب دورے سے واپس آ گئے ہیں ، افغان صدر اشرف غنی سے وزیر اعظم عمران خان کی بات چیت ہوئی ہے، پاکستان افغانستان میں امن کا حامی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان الیکشن مہم کے لئے آزاد کشمیر میں جائیں گے، میں بھی ساتھ

جائوں گا اور اللہ نے چاہا تو آزاد کشمیر میں پی ٹی آئی کی حکومت بنے گی۔شیخ رشید احمد نے کہاکہ قراقرم ہائی وے پر حادثے میں 14 افراد شہید ہوئے،چین کے وزیر داخلہ نے مجھ سے بات کی،چینی باشندوں کی سیکیورٹی کو مزید سخت کرنے پر بات کی،پاک چین دوستی ہمالیہ سے بلند ہے۔ وزیر داخلہ نے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان نے وزیر خارجہ کو چین

جانے کی ہدایت کی،تمام سیکیورٹی ایجنسیز کو کہا گیا ہے کہ چینی باشندوں کی سیکیورٹی سخت کی جائے۔انہوں نے کہاکہ چین کی حکومت کو یقین دلاتے ہیں پاک چین دوستی کے دشمنوں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا۔وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہاکہ چین اور پاکستان کی ایک ٹیم تحقیقات کیلئے جائے حادثہ پر موجود ہے،چین کے 15 ماہرین واقعہ کی

تحقیقات میں شامل ہوئے ہیں،واقعہ کی اعلی سطح کی تحقیقات کی جا رہی ہے، انہوں نے کہاکہ لاہور اور کوئٹہ میں دہشت گردی کرنے والے پکڑے گئے ہیں،داسو واقعہ کے ملزمان بھی جلد گرفتار کر لینگے۔شیخ رشید نے کہاکہ جعلی پاسپورٹ کے اجراء میں ملوث سرکاری اہلکار گرفتار کر لئے گئے ہیں،وزارت داخلہ کی تمام تر حالات پر نظر ہے۔ انہوں نے

کہاکہ پاک افغان بارڈر پر ہر طرح کی صورتحال کے لئے تیار ہیں۔ وزیر داخلہ نے کہاکہ ہم اپنی سر زمین کو افغانستان سمیت کسی کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے۔انہوں نے کہاکہ جغرافیہ کی وجہ سے پاکستان کی خطے میں اہمیت بڑھتی جا رہی ہے،جن کو پاک چین دوستی کھٹک رہی ہے ان کو منہ کی کھا ی پڑیگی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…