جمعہ‬‮ ، 15 اگست‬‮ 2025 

سبحان اللہ، جمعہ کے روز دوپہر کے وقت خانہ کعبہ کا سایہ تھوڑی دیر کیلئے غائب ہو گیا

datetime 17  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)گزشتہ روز سعودی وقت کے مطابق سورج 12 بج کر 26 منٹ اور 44 سیکنڈ پر عین خانہ کعبہ کے اوپر آگیا، اس وقت اس کا زاویہ 89.57.56 تھا۔ اس موقع پر خانہ کعبہ کا سایہ بھی غائب ہو گیا کیونکہ سورج عین خانہ کعبہ کے اوپر تھا۔خیال رہے کہ

اس حوالے سے ماہر فلکیات نے پہلے ہی بتا دیا تھا کہ جو پاکستانی قبلہ کی درست سمت معلوم کرنا چاہتے ہیں وہ زمین پر ایک چھڑی عمودی گاڑھ دیں یا کسی عمارت کے کونے کا انتخاب کریں۔جیسے ہی 12 بج کر26 منٹ ہوں ، اس سایہ پر ایک خط کھینچ دیں اور اس خط پر عمود گرائیں، شمال سے جنوب کی جانب زاویہ قائمہ بنائیں، یہی قبلہ رخ ہوگا۔ پاکستان کے علاوہ عرب ممالک، قطب شمالی کے قریب واقع ممالک، یورپ، چین، روس اور مشرقی ایشیا کے ممالک کے لوگوںنے بھی سورج کو دیکھ کرکعبہ شریف کی درست سمت کا پتا چلایا ۔پرانے زمانے میں لوگ اسی طریقے سے قبلے کے رخ کا درست تعین کرتے تھے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل 28 مئی کو بھی پاکستانی وقت کے مطابق 2 بج کر 18منٹ پر سورج بیت اللہ کے عین اوپر آ گیا تھا اور اس ایمان پرور نظارے کو انسانی آنکھ سے بھی دیکھا گیا تھا۔ یہ رواں سال کے دوران پہلا موقع تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…