اتوار‬‮ ، 22 دسمبر‬‮ 2024 

عوام کی غیر ذمہ داری کا نتیجہ پاکستان کا وہ شہر جہاں کورونا کیسز کی شرح 20 فیصد سے بھی تجاوز کرگئی

datetime 17  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)کراچی میں کوونا کیسز میں خطرناک حد تک اضافہ ہو گیا، شہرِ قائد میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے کیس مثبت آنے کی شرح 20 اعشاریہ 34 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔محکمہ صحت سندھ کے حکام کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی میں 5 ہزار 6 سو 50 افراد کے کورونا کے ٹیسٹ کیئے گئے جن میں سے

1 ہزار 149 افراد میں کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق ہوئی ہے۔حیدرآباد میں کورونا وائرس کی شرح 6 اعشاریہ 88 فیصد ریکارڈ کی گئی، یہاں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 887 افراد کے کورونا کے ٹیسٹ کیئے گئے، جن میں سے 61 افراد میں کورونا کے مثبت آنے کی تصدیق ہوئی ہے۔دیگر اضلاع میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کی مثبت آنے کی شرح 2 اعشاریہ 97 فیصد ریکارڈ کی گئی۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سندھ بھر میں مجموعی طور پر 1 ہزار 466 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔صوبے بھر میں وائرس کی مثبت آنے کی شرح 9 اعشاریہ 64 فیصد ریکارڈ کی گئی۔دوسری جانب شہر قائد کراچی میں واقع ایکسپو ویکسینیشن سینٹر میں رجسٹریشن اور ویکسینیشن کا عمل دوبارہ شروع کر دیا گیا ہے۔محکمہ صحت سندھ کی جانب سے اپنے ملازمین کو ایکسپو سینٹر ویکسینیشن کے لیے آنے والے عوام کی رجسٹریشن کا کام سونپ دیا گیا۔دوسری جانب پولیس نے ایکسو سینٹر میں 3 ماہ سے تنخواہ نہ ملنے پر

احتجاج کرنے والے ڈیٹا انٹری آپریٹرز کو ایکسپو ہال سے نکال دیا ہے۔اس دوران ڈیٹا انٹری آپریٹرز کی جانب سے مزاحمت کی گئی، مظاہرین نے واجبات کی ادائیگی کے لیے نعرے بھی لگائے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل کراچی کے ماس ویکسینیشن سینٹر، ایکسپو سینٹر میں تین ماہ سے تنخواہ نہ ملنے پر ڈیٹا انٹری آپریٹرز کی جانب سے احتجاج کیا گیا تھا۔

کنٹریکٹ ملازمین کی جانب سے عوام کی رجسٹریشن روک دی گئی تھی جس سے ویکسین لگنے کا عمل بھی متاثر ہوا تھا۔مظاہرین نے پلے کارڈ اٹھا کر ایکسپو سینٹر کے باہر احتجاج کیا تھا ، احتجاج کرنے والے مظاہرین کا کہنا تھا کہ تنخواہ نہیں تو کام بھی نہیں، ہمیں ہمارا حق دیا جائے۔یاد رہے کہ ایکسپو سینٹر میں 300 کے قریب ورکرز رجسٹریشن کے کام پر مامور ہیں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…