جمعہ‬‮ ، 24 اپریل‬‮ 2026 

ملک بھر کے ریٹیلرز کو ٹیکس نیٹ پر لانے کیلئے نیا نظام متعارف

datetime 16  جولائی  2021 |

کراچی(این این آئی)فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے ملک بھر کے ریٹیلرز کو ٹیکس نیٹ پر لانے کیلئے ٹیکس وصولی کا نیا مشینی نظام متعارف کرا دیا۔تفصیلات کے مطابق ایف بی آر نے دکانداروں، شاپنگ مالز اور ڈیپارٹمنٹل اسٹورز سے ٹیکس وصولی کا

مشینی نظام(پوائنٹ آف سیلز) متعارف کرایا ہے، پوائنٹ آف سیلز سسٹم پر رواں ماہ کے اختتام تک عمل درآمد شروع کرنے کا فیصلہ ہوا ہے۔ کمشنر ایف بی آر قاضی افضل کے مطابق اس سسٹم کے مکمل طور پر نفاذ کے لیے سروے کررہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ٹائلز اور سینٹری مارکیٹ گلبہار کا سروے رواں ماہ مکمل کرلیا جائے گا، گلبہارٹائلز مارکیٹ میں رواں ماہ ٹیکس وصولی کا نظام شروع ہوجائیگا، رواں ماہ پوائنٹ آف سیلز کی تعداد میں 200 فیصد اضافہ متوقع ہے۔قاضی افضل نے کہا کہ 31 جولائی تک پوائنٹ آف سیلز بڑھ کر150تک پہنچ جائیں گے، ٹائلز ایسوی ایشن کے وفد نے ملاقات میں کچھ تحفظات بیان کیے ہیں، تحفظات کا بات چیت سے حل نکل آئے گا۔کمشنر ایف بی آر نے کہا کہ نرسری اور منظورکالونی فرنیچرمارکیٹ کا سروے مکمل ہوگیا، مذکورہ مارکیٹوں میں پوائنٹ آف سیلز کے لیے نوٹسز بھی جاری کردیے ہیں، فرنیچر مارکیٹوں میں دکانداروں کو10لاکھ روپے جرمانے کے نوٹسز جاری کیے، بیکریوں اورنمکو سینٹرز کا آر ٹی او1کی حدود میں بھی سروے مکمل ہوگیا ہے۔انہوں نے کہا کہ بیکریوں اور نمکو سینٹرز کو پوائنٹ آف سیلز کے تحت رجسٹر ہونا پڑے گا، رجسٹریشن کے لیے 400سے زائد نوٹسز جرمانے کے ساتھ جاری کردئیے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم(چوتھا حصہ)


لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…