جمعہ‬‮ ، 15 اگست‬‮ 2025 

ریلوے میں پہلی بار عیدکے موقع پر سپیشل ٹرینیں نہ چلانے کا فیصلہ

datetime 16  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی )ریلوے میں پہلی بار عید الاضحی کے موقع پر عید سپیشل ٹرینیں نہ چلانے کا فیصلہ کیا گیا۔ترجمان ریلوے کا کہنا ہے کہ عید پر معمول کی ٹرینوں کے ساتھ دو، دو اضافی کوچز کی تجویز زیر غور ہے۔ترجمان ریلوے کے مطابق ملت ایکسپریس حادثے کے بعد ایگزامنرز نے بوسیدہ بوگیوں کی کلیئرنس بند کردی، ملت ایکسپریس حادثے میں ایک ٹرین ایگزامنر کو معطل کیا جاچکا ہے۔

ذرائع کے مطابق محکمہ ریلوے کے پاس موجود 400 سے زائد بوسیدہ بوگیوں کو زبردستی چلایا جارہا تھا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بس والوں نے کرایوں میں بھی اضافہ کردیا، عید پر آبائی علاقوں میں جانے والے پردیسی بکنگ آفس پر پریشانی کا شکار ہیں۔ دوسری جانب وزیر سماجی بہبود و بیت المال پنجاب سید یاور عباس بخاری نے کہا ہے کہ کورونا کی وبا نے پوری دنیا میں سب کچھ بدل دیا۔ بڑی بڑی قومیں بھی پریشان ہیں۔ الحمداللہ پاکستان میں وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں کورونا سے نمٹنے کے لئے مثالی حکمت عملی اپنائی گئی۔ وبا کے شروع میں وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار کو ہدف تنقید بنانے والے بعدازاں پنجاب کی سٹریٹجی کے قائل ہوگئے۔ یہاں نوجوانوں کے مستقبل میں کردار کے موضوع پر سیمینار سے خطاب میں انہوں نے ملکی مسائل پر تفصیلی روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں بجلی کی پیداوار طلب سے زیادہ ہے لیکن ٹرانسمیشن کا نظام بوسیدہ ہونے سے شارٹ فال ہو جاتا ہے۔ وزیر سماجی بہبود نے کہا کہ پنجاب کے ہر ضلع میں یونیورسٹی بنانے کا پروگرام تبدیلی کا بڑا ثبوت ہے۔ صوبے میں 70 نئے ہسپتال قائم کئے جا رہے ہیں۔ صرف لاہور میں 3 بڑے ہسپتال بنانے کا منصوبہ ہے۔ انہوں نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ سرکاری سکولوں میں پہلے ٹرانسفر کے لئے سالانہ اربوں روپے کی کرپشن ہوتی تھی لیکن تبادلوں کے نئے شفاف نظام کی بدولت یہ کلچر ختم ہو گیا ہے۔

سید یاور عباس بخاری نے کہا کہ محکمہ سوشل ویلفیئر کے بجٹ میں 100فیصد اضافہ کیا گیا۔ نئے ماڈرن چلڈرن ہومز اور پناہ گاہیں بنائی جائیں گی۔ جنوبی ایشیا میں پہلی بار خواجہ سراؤں کے لئے پہلی بار الگ شیلٹر ہوم بنائیں گے۔ ملازمت ملنے کے مسائل کی وجہ سے خواجہ سراؤں کو ہنر سیکھائیں گے اور آسان قرضے دیں گے تاکہ وہ خود اپنے پاؤں پر کھڑا ہو سکیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…