جمعہ‬‮ ، 24 اپریل‬‮ 2026 

موٹر وے پر حادثہ، پولیس کو گاڑی سے ایک کروڑ چالیس لاکھ روپے مل گئے

datetime 16  جولائی  2021 |

اسلام آباد(آن لائن)موٹروے پولیس نے ایمانداری کی روایت برقرار رکھتے ہوئے ایک کروڑ چالیس لاکھ روپے نقد مالک کے حوالے کر دئیے۔ ابراہیم اسلام آباد سے پشاور کی جانب موٹروے سے سفر کر رہا تھا، گاڑی حادثے کا شکار ہونے کے بعد ڈرائیور نے مذکورہ رقم کے بارے میں موٹروے پولیس کو اطلاع دی تھی۔ موٹروے پولیس کی جانب سے رقم حفاظتی تحویل میں لے لی گئی۔

حادثے کی وجہ سے ڈرائیور شدیدشاک کے عالم میں تھا۔ حواس بحال ہوتے ہی موٹروے پولیس نے رقم ڈرائیور کے حوالے کر دی۔ ڈی آئی جی موٹروے زون اشفاق احمد کی جانب سے کاروائی میں حصہ لینے والے افسران کو شاباش دی ہے۔تفصیلات کے مطابق ایک گاڑی نمبر AAU 9898 جس میں ابراہیم نامی شخص اسلام آباد سے پشاور کی جانب بذریعہ موٹروے سفر کر رہا تھا کہ کرنل شیر خان انٹرچینج کے قریب گاڑی کو حادثہ پیش آیا۔ اطلاع پاتے ہی موٹروے پولیس کے ڈی ایس پی علاؤالدین اور سب انسپکٹر عاصم احمد موقع پر پہنچے اور امدادی کاروائی کا آغاز کر دیا۔ حادثے میں ڈرائیور محفوظ رہا لیکن ذہنی طور پر شدید شاک کی حالت میں چلا گیا۔ مدد کے دوران ڈرائیور نے موٹروے پولیس کی ٹیم کو بتایا کہ اس کے پاس کثیر رقم نقد کی صورت میں موجود ہے۔ صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈی ایس پی علاؤالدین نے نفری کے ہمراہ رقم کو حفاظتی تحویل میں لیتے ہوئے بیٹ آفس منتقل کر دیا۔ بعدازاں جب ڈرائیور کے حواس بحال ہوئے اور تسلی بخش صورتحال کے پیش نظر ایک کروڑ چالیس لاکھ روپے نقد ابراہیم کے حوالے کر دیے گئے جس پر اس نے موٹروے پولیس کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ اس کاروائی کو سراہتے ہوئے ڈی آئی جی موٹروے اشفاق احمد نے افسران کو شاباش دی اور اس اعادے کا اظہار کیا کہ موٹروے پولیس عوام کی جان اور مال کی حفاظت جاری رکھے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم(چوتھا حصہ)


لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…