پیر‬‮ ، 29 دسمبر‬‮ 2025 

خدارا! عوام کے غیض و غضب سے بچیں اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ فی الفور واپس لیں، سندھ حکومت

datetime 15  جولائی  2021 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ،این این آئی) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو سندھ حکومت نے مسترد کر دیا ہے اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو فی الفور واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے، سندھ حکومت کے ترجمان بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ یہ اضافہ مہنگائی کے اس دور میں عوام پر ظلم کے مترادف ہے، انہوں نے کہا کہ عوام کی پریشانیوں سے حکمرانوں کو کوئی سروکار نہیں ہے،

انہوں نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ خدارا عوام کے غیض و غضب سے بچیں اور اضافہ فی الفور واپس لیں۔ واضح رہے کہ حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا جس کے مطابق پٹرول 5روپے چالیس پیسے،ہائی سپیڈ ڈیزل دو روپے 54پیسے فی لیٹر مہنگا ہوگیا۔جمعرات کو حکومت نے عید سے قبل ہی عوام پر پیٹرول بم گرا دیا اور پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 5 روپے 40 پیسے کا اضافہ کردیا گیا ہے۔ عالمی منڈی میں گذشتہ کئی ماہ سے پٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے پیش نظر اوگرا کی جانب سے پٹرول کی قیمت میں 11.40 روپے فی لیٹر اضافے کی تجویز دی گئی تھی، تاہم وزیراعظم عمران خان نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے اوگرا کی سفارشات کے برعکس عوام کو حد درجہ ریلیف فراہم کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے پٹرول کی قیمت میں 5.40 روپے فی لیٹر اضافے کی منظوری دی۔وزیراعظم کی جانب سے ڈیزل کی قیمت میں 2.54 روپے فی لیٹر، کیروسین کی قیمت میں 1.39 روپے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 1.27 روپے فی لیٹر کی اجازت دی گئی ہے۔ وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے تصدیق کی کہ پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 5 روپے 40 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے،ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 54 روپے فی لیٹر اضافے کی منظوری دی گئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ مٹی کے تیل کی قیمت میں ایک روپے 39 پیسے فی لیٹر اضافے کی منظوری دی گئی ہے لائٹ ڈیزل کی قیمت ایک روپے 27 پیسے بڑھائی گئی ہے۔،معاون خصوصی کے مطابق اوگرا نے پٹرول کی قیمت میں 11.40 روپے فی لیٹر اضافے کی تجویز دی تھی، وزیراعظم نے اوگرا کی سفارشات کے برعکس عوام کو حد درجہ ریلیف فراہم کرنے کا فیصلہ کیا۔

موضوعات:



کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…