جمعہ‬‮ ، 15 اگست‬‮ 2025 

وزیر اعظم عمران خان آج کس اہم ملک کے دورے پر روانہ ہونگے؟ترجمان دفتر خارجہ نے تفصیلات جاری کردیں

datetime 14  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم عمران خان آج جمعرات کو ازبکستان کا دو روزہ دورہ کریں گے ۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ازبک صدر کی دعوت پر وزیر اعظم عمران خان ازبکستان کے دو روزہ دورے پر (آج) جمعرات کو روانہ ہو رہے ہیں،

وزیر اعظم کے ہمراہ وزیر خارجہ اور کابینہ ارکان سمیت وفد بھی ہو گا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان کے معروف کاروباری افراد کا وفد بھی تاشقند جائے گا،دونوں رہنماؤں کے مابین تجارت ، اقتصادی تعاون اور رابطے پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔ ترجمان نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان باہمی دلچسپی کے علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔انہوںنے کہاکہ دورے کے دوران متعدد معاہدوں پر دستخط کیے جائیں گے، ترجمان نے کہاکہ وزیر اعظم پاکستان ازبکستان بزنس فورم سے خطاب بھی کریں گے۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ تاشقند میں مشترکہ بین السرکاری کمیشن کے چھٹے اجلاس اور مشترکہ بزنس کونسل کے افتتاحی اجلاس کا بھی انعقاد کیا جائے گا، ترجمان نے کہاکہ وزیر اعظم وسطی اور جنوبی ایشیا کی علاقائی رابطہ چیلنجز اور مواقع سے متعلق بین الاقوامی کانفرنس میں بھی شریک ہوں گے،پاکستان اور ازبکستان تاریخی برادرانہ تعلقات سے لطف اندوز ہیں

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…