جمعرات‬‮ ، 19 جون‬‮ 2025 

خاوند نے تنسیخ نکاح کا دعویٰ دائر کرنے پر بیوی کو زنجیروں میں جکڑ دیا

datetime 14  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پیر دی ہٹی ( این این آئی )حویلی لکھا کے نواحی علاقہ پٹھان کوٹ میں خاوند نے تنسیخ کا دعویٰ دائر کرنے پر اپنی بیوی کو زنجیروں میں جکڑ دیا، اطلاع ملنے پر پولیس نے کارروائی کر کے خاتون کو بازیاب کروا لیا ۔تفصیلات کے مطابق نواحی علاقہ پٹھان کوٹ کی رہائشی خاتون سمیر ابی بی نے خاوند کے تشدد سے تنگ آ کر عدالت میں تنسیخ نکاح کا دعویٰ کر دیا

جس پر طیش میں آ کر خاوند نے اپنی بیوی کو زنجیروں میں جکڑ دیا۔ اہل علاقہ کی جانب سے اطلاع پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے زنجیروں میں جکڑی ہوئی خاتون کو بازیاب کرا لیا تاہم کارروائی کے دوران خاوند موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔پولیس نے قانونی کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے خاتون کو دارالامان منتقل کر دیا۔ دوسری جانب تیز رفتاری سے ٹینکر گاڑیاں چلانے، ڈکیتی کی واردات ، غیر قانونی پٹرول فروخت کرنے ، رقبہ پر قبضہ کرنے ،پولیس طرز کی لائٹ لگانے پر مقدمات درج ،، بغیر لائسنس غفلت لاپرواہی تیز رفتاری سے ٹینکرگاڑیاں چلانے پر دوڈرائیوروں کے خلاف مقدمہ درج تفصیل کے مطابق محمد رمضان ٹریفک وارڈن نے دوران چیکنگ ٹینکرگاڑیاں بغیر لائسنس ، تیز رفتاری لاپرواہی سے چلاکر لوگوں کی جان مال کو خطرہ میں ڈالنے پر ڈرائیور علی شاہ اور ڈرائیور ملک نازخان کو گاڑی سمیت پکڑ کر تھانہ صدر میں زیر دفعہ 279ت پ کے تحت الگ الگ مقدمات درج کروادیے ڈکیتی کی واردات دوکس نامعلوم مسلح ڈاکوئوں نے راہگیرسے نقدی چھین لی مقدمہ درج چک نمبر664گ ب کے قریب بہادر نامی شخص سے دوکس نامعلوم مسلح ڈاکوئوں نے اسلحہ کے زور پر نقدی ایک لاکھ 38ہزار 500روپے چھین لیے اور چھینی گئی نقدی سمیت فرارہوگئے تھانہ صدر پولیس نے نامعلوم مسلح ڈاکوئوں کے خلاف زیر دفعہ 392ت پ کے تحت مقدمہ درج کرلیا

غیر قانونی پٹرولیم مصنوعات فروخت کرنے اور سٹور کرنے پر مقدمہ درج تفصیل کے مطابق حافظ شکیب انوار انسٹرکٹر سول ڈیفنس نے چک نمبر664/5گ ب میں کاروائی کرتے ہوئے آصف رضا کو بغیر لائسنس پٹرولیم مصنوعات فروخت کرنے اور غیر قانونی طورپر سٹور کرنے زیر دفعہ26/44ت پ پٹرولیم ایکٹ 1934کے تحت

تھانہ صدر میں مقدمہ درج کروادیا رقبہ پر قبضہ کرنے اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے پرمقدمہ درج تفصیل کے مطابق چک نمبر701گ ب کے رہائشی محمد فیاض کے رقبہ پر بہادروغیرہ 11کس نے پانی لگاکر زمین پر قبضہ کرنے اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دی تھانہ صدر پولیس نے زیر دفعہ 506(ii)/447/511ت پ کے تحت

مقدمہ درج کرلیا موٹرسائیکل پر پولیس طرز کی فلیشر لائٹس لگاکر گھومنے والا موٹرسائیکل سوار گرفتار مقدمہ درج محمد اکمل پٹرولنگ پولیس آفیسر نے دوران گشت جنگل مائی صفوراں میں موٹرسائیکل سوارمحمد شاہد ولد محمد اشرف کو موٹرسائیکل پر پولیس طرز کی فلیشر لائٹس لگاکر گھومتے ہوئے گرفتار کرکے زیر دفعہ112A/MVOت پ کے تحت مقدمہ درج کرلیا

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کنفیوژن


وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…

حقیقتیں

پرورش ماں نے آٹھ بچے پال پوس کر جوان کئے لیکن…

نوے فیصد

’’تھینک یو گاڈ‘‘ سرگوشی آواز میں تبدیل ہو گئی…

گوٹ مِلک

’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…