جمعرات‬‮ ، 19 جون‬‮ 2025 

سندھ میں 30سے 40لاکھ جعلی ڈومیسائل اور شناختی کارڈ بنائے گئے ، تہلکہ خیز انکشاف

datetime 14  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر ڈپٹی کنوینر عامر خان نے پریس کانفرنس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا یہ موقف رہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی حکومت جعلی اکثریت کی بنیاد پر قائم ہے ہمارا یہ دعوی آج سچ ثابت ہوگیا جب وفاقی تحقیقاتی ادارے(FIA)نے پریس کانفرنس کے ذریعے انکشاف کیاکہ سندھ میں 30سے 40لاکھ جعلی ڈومیسائل اور شناختی کارڈ بنائے گئے ہیں

یہ بات آپ سب کے علم میں ہے کہ خواہ سیاسی جماعتوں کے سربراہ ہوں یا چیف جسٹس آف پاکستان ہوں سب کا یہ ماننا ہے کہ کراچی کی آبادی 3کروڑ سے زائد ہے جبکہ مردم شماری میں کراچی کی عوام کو 1کروڑ 60لاکھ گنا گیااگر اس میں سے 40لاکھ جعلی شناختی کارڈ کے حامل افرادکو نکال دیا جائے تو کراچی کی آبادی محض 1کروڑ 20لاکھ تک گنی گئی ہے 40لاکھ جعلی شناختی کارڈسے سندھ کے 40قومی اسمبلی کے حلقے کم و بیش متاثر ہوئے ہیں دہشت گردوں کی پشت پناہی کر کے اور جعلی شناختی کارڈ کے ذریعے اقتدار حاصل کر کے پیپلز پارٹی نے ملک کی سلامتی کو دا پر لگا دیا ہے صفوراگوٹھ سے گرفتار دہشتگردوں کو بھی شناختی کارڈ بنا کے دئے گئے یہ ہی نہیں بلکہ افغان انٹیلیجنس کے اہلکاروں اور را کے ایجنٹوں کو بھی شناختی کارڈ جاری کر کے ملک کے دفاع کو خطرے میں ڈالا گیااس طرح صرف 40لاکھ شناختی کارڈ نہیں بنائے گئے بلکہ ووٹر لسٹوں میں بھی ان جعلی افراد کا اندراج کروایا گیا ہے پیپلز پارٹی نے اقتدار کی طاقت کے بل بوتے پر وہ کھیل کھیلا ہے جس سے ملک کی سلامتی خطرے میں پڑگئی ہے اور اس بد عنوان ملک دشمن جماعت نے یہ ثابت کردیا ہے کہ وہ اقتدار کے حصول کے لئے ہر حربہ استعمال کر سکتی ہے۔ پیپلز پارٹی ہی وہ جماعت ہے جس نے 1971 میں اقتدار کی خاطر ملک تقسیم کرنے کے لئے ادھر تم ادھر ہم کا نعرہ لگایا

اور آج بھی اسی پالیسی پر عمل پیرا ہے شناختی کارڈ کے حصول کے لئے جن دستاویزات کی ضرورت ہوتی ہے اس میں سے بیشتریونین کونسل جاری کرتی لہذا پورے سندھ کے یوسی سیکریٹریز اور لوکل گورنمنٹ کے دیگر ملازمین جن کا تعلق اندرون سندھ سے ہے انہیں تحقیقات کے دائرے میں لایا جائے با لکل اسی طرح وہ اراکین قومی

اور صوبائی اسمبلی جو دستاویزات کی تصدیق کرنے جعلی شناختی کارڈ بنوانے اور ووٹر لسٹوں میں اندراج کروانے میں ملوث ہیں انہیں بھی انصاف کے کٹھرے میں لایا جائے۔ عامر خان نے مزید کہاکہ حکومت سندھ پاکستان کے لئے سیکورٹی رسک ہے اور ہمیشہ رہی ہے،جس مینڈیٹ کی وہ بات کرتے ہیں وہ جعلی ثابت ہوچکا۔ ہم

FIA کی کاوشوں کو سراہتے ہیں کہ جس نے ایک ایسی سازش کو بے نقاب کیا ہے جس کے ذریعے حکومت سندھ نے منصوبہ بندی کے ساتھ ملک دشمنی،کرپشن،جعلی شناختی کارڈاور ووٹر لسٹوں میں جعلی اندراج کرایا۔سینئر ڈپٹی کنوینر عامر خان نے وفاق سے مطالبہ کیا کہ پیپلز پارٹی کی ملک دشمنی ثابت ہوچکی ہے لہذا فوری طور پر

صوبے میں گورنر راج نافذ کیا جائے اور ایک منظم منصوبہ بندی کے ذریعے جعلی اکثریت کے حصول کے لئے جعلی شناختی کارد بنوانے اور ووٹر لسٹوں میں اندراج کروانے کی تحقیقات کروائی جائیں اور اس میں ملوث تمام افراد کو انصاف کے کٹھرے میں لا کر قرار واقعی سزا دی جائے اور ان تمام جعلی شناختی کارڈوں کو فوری بلاک

کیا جائے اور ووٹر لسٹوں سے نام حذف کیا جائے اس موقع پر رکن رابطہ کمیٹی محمد حسین نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ درست اور قبل از وقت مردم شماری کے لئے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں 5ارب روپے کی رقم رکھی گئی ہے جبکہ مرتضی وہاب کو ایڈمنسٹریٹر کراچی بنانے کا مقصد اندرون سندھ سے لائے گئے

افسران کو مضبوط کرنا ہے۔رکن سندھ اسمبلی جاوید حنیف نے گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ سندھ میں پیپلز پارٹی نے جعلی اکثریت حاصل کر نے کے لئے باقاعدہ نیٹ ورک قائم کیا ہوا ہے اور پیپلز پارٹی میں ایک سیل قائم ہے جو کرپشن سے حاصل ہونے والی رقم جعلی اکثریت حاصل کرنے کے لئے استعمال کررہی ہے ان کا طریقہ واردات ہی

ہے کہ گھرانے کے جعلی سربراہ کا اندراج کراتے ہیں اور اسے رقوم دیتے ہیں اور اس کے ذریعے سے دیگر افرداد کا اندراج ہوتا ہے پیپلز پارٹی کے اس ملک دشمن عمل کے ذریعے نہ صرف حق نمائندگی پر ڈاکا ڈالا گیا بلکہ شہری سندھ کے وسائل پر بھی قبضہ کیا گیا اس موقع پر اراکین رابطہ کمیٹی کے دیگر اراکین بھی موجود تھے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کنفیوژن


وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…

حقیقتیں

پرورش ماں نے آٹھ بچے پال پوس کر جوان کئے لیکن…

نوے فیصد

’’تھینک یو گاڈ‘‘ سرگوشی آواز میں تبدیل ہو گئی…

گوٹ مِلک

’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…