جمعرات‬‮ ، 19 جون‬‮ 2025 

ازبکستان پاکستان کے ساتھ ٹرانزٹ ٹریڈ معاہدے، ازبکستان اب ایران کی بجائے پاکستان کی بندرگاہوں کو استعمال کرے گا

datetime 14  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ، این این آئی) پاکستان اور ازبکستان 15 جولائی 2021ء جمعرات کو اہم ٹرانزٹ ٹریڈ ایگری منٹ کرنے جا رہے ہیں، اس تجارتی معاہدے سے ازبکستان سی پیک سے فائدہ اٹھا سکے گا اور ایران کی جگہ پاکستان کی بندرگاہوں کو استعمال کر سکے گا۔ اب تک ازبکستان ایران کی سمندری بندرگاہ عباس پر کافی حد تک انحصار کرتا ہے ،

ازبکستان اور پاکستان کے درمیان معاہدے سے ازبکستان کی بیشتر تجارت پاکستانی بندرگاہوں خصوصاً گوادر بندرگاہ پر منتقل ہو جائے گی۔ اس معاہدے کو وزیراعظم کے دورہ کے ساتھ مشروط کیا جا رہا ہے، واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان جمعرات کو ازبکستان کا دو روزہ دورہ کریں گے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ازبک صدر کی دعوت پر وزیر اعظم عمران خان ازبکستان کے دو روزہ دورے پر جمعرات کو روانہ ہو رہے ہیں، وزیر اعظم کے ہمراہ وزیر خارجہ اور کابینہ ارکان سمیت وفد بھی ہو گا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان کے معروف کاروباری افراد کا وفد بھی تاشقند جائے گا،دونوں رہنماؤں کے مابین تجارت ، اقتصادی تعاون اور رابطے پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔ ترجمان نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان باہمی دلچسپی کے علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔انہوںنے کہاکہ دورے کے دوران متعدد معاہدوں پر دستخط کیے جائیں گے، ترجمان نے کہاکہ وزیر اعظم پاکستان ازبکستان بزنس فورم سے خطاب بھی کریں گے۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ تاشقند میں مشترکہ بین السرکاری کمیشن کے چھٹے اجلاس اور مشترکہ بزنس کونسل کے افتتاحی اجلاس کا بھی انعقاد کیا جائے گا، ترجمان نے کہاکہ وزیر اعظم وسطی اور جنوبی ایشیا کی علاقائی رابطہ چیلنجز اور مواقع سے متعلق بین الاقوامی کانفرنس میں بھی شریک ہوں گے،پاکستان اور ازبکستان تاریخی برادرانہ تعلقات سے لطف اندوز ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کنفیوژن


وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…

حقیقتیں

پرورش ماں نے آٹھ بچے پال پوس کر جوان کئے لیکن…

نوے فیصد

’’تھینک یو گاڈ‘‘ سرگوشی آواز میں تبدیل ہو گئی…

گوٹ مِلک

’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…