منگل‬‮ ، 14 اکتوبر‬‮ 2025 

ہائی ٹینشن تاریں گرنے سے قربانی کے 6 چھترے ہلاک

datetime 12  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گوجرانوالہ،بہاولنگر (این این آئی)گوجرانوالہ میں بجلی سپلائی کرنے والی ہائی ٹینشن تاریں چھتروں پرگرگئیں، چھ جھلس گئے ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق واقعہ قلعہ دیدار سنگھ کے قریب کھیتوں میں پیش آیا جہاں شہروز نامی بیوپاری نے عید پر فروخت کرنیکے لیے چھترے پال رکھے تھے۔ذرائع کے مطابق کھیتوں میں اچانک بجلی سپلائی کرنے والی ہائی ٹینشن

تاریں ٹوٹ کرگرگئیں جس سے کرنٹ لگنے سے 6 چھترے جھلس کر ہلاک ہو گئے۔دوسری جانب عید قرباں قریب آتے ہی چھری’ ٹوکے’ مْڈیاں’ صفیں فروخت کرنیوالوں کی دکانوں پر رش دیکھنے میں آرہا ہے جبکہ تکہ’ کباب بنوانے والی بھٹیاں اور سیخوں کی فروخت بھی عروج پر ہے جبکہ جانوروں کو سجانے کیلئے مویشی منڈیوں کے قریب سجاوٹی سامان کے سٹالز بھی سجنا شروع ہوگئے ہیں بچوں کی بڑی تعداد اپنے قربانی کے جانور سجانے کیلئے ان دکانوں سے پٹے’ رسیاں’ جھانجھریں’ ہار اور دیگر سامان خریدنے میں مصروف نظر آرہے ہیں سکولوں میں تعطیلات کے باعث بچوں کی اکثریت اپنے والدین کیساتھ قربانی کے جانور پسند کرنے کیلئے مویشی منڈیوں کا رخ کرنے میں مصروف ہے۔دریں اثنا عید الاضحی کی آمد کیساتھ ہی جانوروں کے چارے کی قیمتوں میں سو گنا اضافہ کردیا گیا ہے اور جو چارہ فروخت ہورہا ہے وہ بھی انتہائی ناقص اور مضر صحت ہے، چارہ فروشوں کا کہنا ہے کہ گرمی اور حبس کی وجہ سے چارے کی

پیداوار نہ ہونے کے برابر ہے اور جو یہ چارہ آرہا ہے یہ بھی کسی غنیمت سے کم نہیں کیونکہ گرمی اور حبس کی وجہ سے چارہ مرجھا جاتا ہے، کھل اور بنولہ اور اسی طرح دیگر جانوروں کی خوراک عام شہری کی پہنچ سے دور ہے جس کی وجہ سے لوگ اپنے جانوروں کو یہ چارہ کھلانے پر مجبور ہیں جس کی وجہ سے چارہ فروشوں نے اس کے نرخوں میں سو گنا اضافہ کردیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ


لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…