بدھ‬‮ ، 16 جولائی‬‮ 2025 

ججز کے سوشل میڈیا کے استعمال، گاڑی پر نیلی بتی لگانے اور سبز نمبر پلیٹ کے استعمال پر پابندی عائد کر دی گئی

datetime 11  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)لاہورہائیکورٹ نے ماتحت عدلیہ کے ججز کو سوشل میڈیا سے دور رہنے اور غیر سرکاری واٹس ایپ گروپس چھوڑنے کا حکم دے دیا۔ ہائیکورٹ نے احکامات پرعمل نہ کرنیوالے ججز کیخلاف محکمانہ کارروائی کا بھی عندیہ دے دیا ، چیف جسٹس امیر بھٹی کی منظوری کے بعد ضلعی عدلیہ کے ججز کو مراسلہ ارسال کردیا گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ہائیکورٹ کی

جانب سے بھیجے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ضلعی عدلیہ میں کچھ عناصر کی وجہ سے عدالتی وقار خراب ہو رہا ہے، جوڈیشل افسروں کو اپنی سماجی زندگی محدود رکھنی چاہئے اور ججز کو فیس بک، ٹویٹر، انسٹاگرام و دیگر سول ایپس سے پرہیز کرنا چاہئے۔ جج صرف آفیشل واٹس ایپ گروپ استعمال کریں، تمام غیر سرکاری واٹس ایپ گروپ چھوڑ دیں ، غیر سرکاری واٹس ایپ گروپس میں معلومات شیئر کرنیوالوں کیخلاف کارروائی ہوگی۔مراسلے میں حکم دیا گیا ہے کہ جج خط و کتابت سیشن جج ، رجسٹرار ہائیکورٹ کے ذریعے کرنے کے پابند ہوں گے ، من پسند تبادلہ کرانے کی سفارش کرنے والے ججز کیخلاف تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ تبادلے صرف مانیٹرنگ کے نظام اور کارکردگی کی بنیاد پر ہوں گے اور جس کیلئے 6 سے 31 جولائی تک کی کارکردگی جانچی جائے گی۔ہائیکورٹ نے مزید احکامات میں کہا ہے کہ سرکاری اور نجی گاڑیوں پر نیلی ریوالونگ لائٹ لگانے والے ججوں کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی، جوڈیشل افسروں کے نجی گاڑیوں پر سبز نمبر پلیٹس لگانے پر بھی محکمہ کارروائی کا مجاز ہے۔

مراسلے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ چیف جسٹس اور دیگر ججوں کی عدالتی کارروائی بغیر اجازت دیکھنے پر پابندی ہو گی، عدالتی کارروائی دیکھنے کیلئے بغیر اجازت ہائیکورٹ آنے والے ججوں کے خلاف مس کنڈکٹ کی کارروائی کر کے سزا بھی ملے گی۔ اس کے علاوہ ججز اوقات کار اور یونیفارم کی پابندی کو بھی یقینی بنائیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…