منگل‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2025 

الزائمرکاابتداءمیں علاج ممکن ہے ،ماہرین صحت

datetime 25  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(نیوزڈیسک)سائنسدانوں نے ایک ایسی دوا دریافت کرلی ہے جس سے دماغی مرض الزائمر کا ابتدائی اسٹیجز میں علاج ممکن ہوسکتا ہےسولانیزومیب نامی دوا مونوکلونل صحت بخش لحمیہ ہے جو کہ دماغ میں الزائمر مرض کو بننے سے روکتا ہے۔اس مرض سے دنیا بھر کے 440 لاکھ افراد متاثر ہیں اور ان کے لیے کسی قسم کا علاج بھی موجود نہیں۔سولانیزومیب 2012ء میں کلینکل ٹرائلز میں چینی کی گولی طور پر استعمال کی جارہی تھی۔نیو انگلینڈ جرنل آف میڈیسن کی 2014ء کی اشاعت میں کہا گیا ہے کہ اس مرض کے علاج کے لیے ہونے والے ابتدائی تجربات میں جن مریضوں کو چنا گیا ان میں ایک چوتھائی کو الزائمر نامی مرض نہیں تھا بلکہ وہ ایک اور دماغی مرض ’شیزو فرینیا‘ میں مبتلہ تھے۔بعد ازاں سائنس دانوں نے ایسے مریضوں کو تجربات کے لیے چنا جن میں الزائمر کا مرض تشخیص ہوچکا تھا۔الزائمرایسوسی ایشن کی واشنگٹن میں ہونے والی سالہ کانفرنس میں سائنس دانوں کی اس ریسرچ ٹیم کے سربراہ ڈوگ براؤن کا کہنا تھا کہ ’آج کے تجربات ہمیں رہنمائی فراہم کرتے ہیں کہ جن افراد میں الزائمر مرض کی ابتدا میں ہی تشخیص ہوجائے تو اس مرض کو پھیلنے سے روکنا ممکن ہے۔‘انھوں نے مزید کہا کہ تاہم اس حوالے سے مزید ریسرچ ہونا ضروری ہے تاکہ اس مرض کا مکمل خاتمہ کیا جاسکے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…