جمعرات‬‮ ، 08 اکتوبر‬‮ 2026 

جیف بیزوس نے ایمازون سےاستعفیٰ دے دیا

datetime 5  جولائی  2021 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )جیف بیزوس نے ایمازون کے باس کی حیثیت سے استعفی دے دیا ہے۔ انہوں نے 2004 میں اپنا کیریئر کا آغاز کیا تھا۔ایمازون ایک ملٹی بلین ڈالر کمپنی ہے۔ بیزوس کا کہنا تھا کہ ان کے پورے کیریئر میں ایک بار ایک چیز کی شکایت آئی

جس پر وہ بہت مایوس ہوئے۔نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق بیزوس نے اپنے کیرئیر میں ایمازون کو بہت فائدہ دیا۔ انھوں نے ہمیشہ مستقبل کو دیکھتے کاروبار کیا جس کی وجہ سے کمپنی دنیا کی بہترین کمپنیز میں سے ایک ہے۔ایمازون پر ای- کامرس کو متعارف کروانے میں بھی بیزوس کا بہت بڑا کردار رہا ہے۔جیف بیزوس گزشتہ ماہ سے ٹیکس نہ دینے کی وجہ سے خبروں کی زینت بنے ہوئے تھے۔ جس کی وجہ سے بیزوس کے استعفی دینے کا فیصلہ کیا۔ بیزوس نے 2007 اور 2011 میں ٹیکس نہیں دیا تھا اور گزشتہ برس یہ باتیں چل رہی تھیں۔ ان کے ساتھ کام کرنے والے افراد کا کہنا ہے کہ بیزوس نہ تو اپنے کام کو لے کر خودغرض تھے اور نہ ہی لاپروا۔ یہ ان کے خلاف سازش تھی۔ جیف بیزوس ریٹائرمنٹ کے بعد خلائی سفر کریں گے۔ ایما زون دنیا کی سب سے بڑی آن لائن کاروباری کمپنی ہے۔ کورونا وائرس سے پیدا ہونے والے حالات کے دوران ایمازون کی آن لائن خریدو فروخت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ ایمازون پر دنیا بھر سے ہر قسم کے سامان کی خرید و فروخت ہوتی ہے اور انہوں نے صرف سال 2020 میں 386 ارب ڈالر کمائے جو کہ 2019 کے مقابلے میں 38 فیصد زیادہ تھے۔ خرید و فروخت کے لیے ایمازون میں سیلرز لسٹ کا استعمال ہوتا ہے جس میں دنیا بھر کے کم از کم 104 ممالک شامل ہیں، جن کے شہری اور کاروباری افراد ایمازون کی ویب سائٹ پر اپنی مصنوعات فروخت کے لیے رکھ سکتے ہیں۔سال 2020 کے اعداد و شمار کے مطابق ایمازون کے 30 کروڑ سے زیادہ صارفین ہیں اور وہ دو سو سے زیادہ ممالک میں سامان کی ترسیل کرتے ہیں، اور سامان بیچنے والوں میں تقریباً 20 لاکھ کے قریب ایس ایم ایز ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…