ہفتہ‬‮ ، 09 اگست‬‮ 2025 

کراچی:نوجوان کی فلمی طرز کی بہادری، وکیل کو لوٹنے والے ڈاکو کو گولی کے آگے کر دیا‎

datetime 5  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)کراچی کے علاقے ملیر میں ایک نوجوان نے فلمی طرز کی بہادری دکھاتے ہوئے ایک وکیل کو لوٹنے والے ڈاکو کو پکڑ لیا، ساتھی کے فائرنگ کرنے پر نوجوان نے فلمی انداز میں ملزم کو ہی گولی کے آگے کر دیا۔ایس ایس پی ملیر عرفان بہادر کے مطابق زخمی ملزم کو

اسپتال میں گرفتار کرلیا گیا ہے، واقعہ کی فلمی انداز کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظرعام پر آگئی ہے۔پولیس کے مطابق ملیر کینٹ کے قریب کار سوار وکیل محمد عمر کو دو ملزمان نے لوٹنے کی کوشش کی، گن پوائنٹ پر وکیل کو یرغمال بنائے دیکھ کر وہاں موجود ایک نوجوان نے ملزمان کو دبوچ لیا۔سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزم اور نوجوان کو گتھم گتھا ہوکر سڑک کے بیچ جاتے دیکھا جا سکتا ہے، وہاں موجود ملزم کے موٹر سائیکل سوار ساتھی نے اسلحہ نکال کر نوجوان پر گولی چلا دی، چالاک نوجوان نے فلمی انداز میں خود کو بچاتے ہوئے ڈاکو کے ساتھی کو ہی گولی کے آگے کر دیا جس سے وہ زخمی ہوگیا۔اپنے ہی ساتھی کو گولی لگتا دیکھ کر ملزم موٹرسائیکل سمیت فرار ہوگیا۔ فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ زخمی ڈاکو نوجوان سے بیچ سڑک پر لڑتا رہا، پھر چھڑا کر سڑک کے دوسری طرف فرار ہوگیا۔ پولیس کے مطابق زخمی ملزم نے رکشہ میں سوار ہوکر ملیر معین آباد میں پہنچ کر ڈکیتی مزاحمت میں زخمی ہونے کا بہانا کیا، زخمی ملزم کو ایدھی رضاکاروں نے ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کیا۔ ایس ایس پی ملیر عرفان بہادر کے مطابق پولیس نے زخمی ملزم رب نواز کو جناح اسپتال پہنچ کر گرفتار کرلیاگیاہے۔ملزم کے ساتھی کی تلاش میں چھاپے مارے جارہے ہیں۔‎



کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…