جمعرات‬‮ ، 08 اکتوبر‬‮ 2026 

مستقبل میں اپنے بچوں کو بتائوں گی اصل مرد کون ہوتا ہے، عائشہ عمر

datetime 4  جولائی  2021 |

لاہور (آن لائن) پاکستان ڈرامہ و فلم کی مقبول اداکارہ عائشہ عمر نے مداحوں کو بتایا ہے کہ مستقبل میں وہ اپنے بچوں کو بتائیں گی کہ اصل مرد کون ہوتا ہے۔ادا کارہ عائشہ عمر نے چند دن پہلے سوشل میڈیا پر ایک اسٹوری پوسٹ کی تھی جس کا اسکرین شاٹ وائرل ہو رہا ہے۔

انہوں نے اسٹوری پر لکھا تھا کہ یہ میرے مستقبل میں ہونے والے بیٹے اور بیٹی کے لیے ہے۔اداکارہ نے اسٹوری میں مردوں کی ان خصوصیات کے حوالے سے بات کی جن کا تذکرہ عام طور پر نہیں کیا جاتا۔انہوں نے لکھا کہ میں اپنے بچوں کو بتاؤں گی کہ مرد نرم ہوں گے، دِل کے اچھے اور خالص ہوں گے۔ مرد وہ ہوں گے جو خواتین کی عزت کریں گے، اپنے عمل کے ذمہ دار ہوں گے، اپنے احساسات کو بتانے کے قابل ہونے کے ساتھ ساتھ محبت کرنے والے بھی ہوں گے۔اداکارہ عائشہ عمر کا کہنا تھا کہ میں اپنے بچوں کو بتاؤں گی کہ مرد حضرات ان تمام چیزوں سے مختلف ہوتے ہیں جو معاشرہ انہیں مرد بننے کے لیے اب تک بتاتا رہا ہے۔اداکارہ کی اس وائرل اسٹوری پر بے شمار صارفین نے انہیں سراہا اور ان کی سوچ کی بھی تعریف کی۔ اداکارہ و ماڈل نادیہ حسین نے اپنی وائرل ہونے والی ویڈیو سے متعلق وضاحتی بیان جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ ملازمہ کو ڈانٹنے سے متعلق وائرل ہونے والی ویڈیو ایک مہم کا حصہ ہے اور برانڈ کی تفصیلات بعد میں جاری کی جائیں گی۔ کچھ روز قبل نادیہ حسین کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں وہ گھریلو ملازمہ کو سوئچ بند نا کرنے اور موبائل میں مگن رہنے پر ڈانٹ ڈپٹ کرتی دِکھائی دے رہی تھیں تاہم اداکارہ نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں انہوں نے بتایا کہ یہ ایک برانڈ کی پیڈ کیمپین تھی جبکہ برانڈ کا نام جلد بتا دیا جائے گا۔نادیہ حسین نے جاری کردہ ویڈیو میں کہا کہ ایک چیز میں واضح کرنا چاہتی ہوں کہ اپنی ملازمہ یا کام کرنے والے اسٹاف کو ڈانٹنے میں کوئی مسئلہ نہیں ہونا چاہیے، خاص طور پر ایسی لاپرواہی پر جب بجلی کے حوالے سے کوئی خطرہ ہو۔اداکارہ نے کہاکہ اس معاملے میں تھوڑا سا ڈانٹ لینا چاہیے تاکہ ان کو آگاہی مِل سکے۔ میں اس قسم کی لاپرواہی دیکھتی ہوں تو ضرور ڈانٹ دیتی ہوں۔خیال رہے اداکارہ نادیہ حسین کی وائرل ہونے والی ویڈیو پر صارفین شدید تنقید کررہے تھے ساتھ ہی نادیہ سے مطالبہ بھی کیا جارہا تھا کہ فوری طور پر ملازمہ سے معافی مانگی جائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…