جمعہ‬‮ ، 08 اگست‬‮ 2025 

ایمریٹس ائیر لائن نے پاکستان سے پروازیں معطل کر دیں

datetime 4  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی (این این آئی)ایمریٹس ایئر لائن نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) حکومت کی ہدایت پر کورونا وائرس کے پیش نظر پاکستان، بنگلہ دیش اور سری لنکا سے 15 جولائی تک پروازیں معطل کرنے کا اعلان کردیا جبکہ پاکستان کے وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے خلیجی ریاستوں میں پھنسے پاکستانیوں کی واپسی کیلئے فلائٹ آپریشن پیر سے شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے

۔یو اے ای کی سرکاری ایئر لائن کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ گزشتہ 14 دنوں کے دوران تینوں ممالک کا سفر کرنے والے مسافروں کو کسی بھی مقام سے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے لیے ائیر لائن کے ساتھ سفر کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔بیان میں کہا گیا کہ متحدہ عرب امارات کے شہری، گولڈن ویزا کے حامل اور سفارتی مشن کے اراکین جو کووڈ-19 کے پروٹوکول کی تعمیل کرچکے ہیں، انہیں پابندی سے استثنیٰ حاصل ہوگا۔ایمریٹس کے مطابق جن لوگوں نے پہلے ہی ٹکٹ بک کروائے ہیں وہ انہیں مستقبل کی پرواز یا دوبارہ تاریخ کے لیے ری بک کراسکتے ہیں۔امارات ایئر لائنز، ان فضائی کمپنیوں میں سے ایک ہے، جنہیں سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کی جانب سے ’اچانک پروازوں کی منسوخی‘ کے باعث مسافروں کو پیش آنے والی تکلیف پر انتباہ جاری کیا گیا تھا۔سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے 5 بین الاقوامی ایئر لائنز کے ساتھ مذکورہ معاملہ اٹھاتے ہوئے انہیں ہدایت کی تھی کہ وہ مسافروں کو کسی بھی دوسری ایئرلائن میں جگہ فراہم کریں ورنہ انہیں ہوٹل میں رہائش اور ہرجانے کی ادائیگی کی جائے۔قطر ایئر ویز، ترک ایئر لائن، امارات ایئر لائن، اتحاد ایئر ویز اور فلائی دبئی کے نام سی اے اے نے اپنے مراسلے میں اچانک پرواز منسوخی پر پاکستانی مسافروں کو ہونے والی پریشانی کا مسئلہ اٹھایا۔دریں اثنا وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے کہا کہ سی اے اے اور پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) نے بیرون ملک میں پھنسے پاکستانی شہریوں کی وطن واپسی کے لیے متحدہ عرب امارات، قطر اور بحرین سمیت خلیجی ممالک کے لیے 18 پروازیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔متحدہ عرب امارات کے لیے 5 پروازوں کے ذریعے 5 سے 10 جولائی کے درمیان دبئی اور شارجہ سے 3 ہزار 394 مسافروں کو وطن واپس لائیں گے۔غلام خان نے بتایا کہ دوحہ کے لیے 6 جولائی سے 18 جولائی کے دوران 6 پروازوں کے ذریعے 2 ہزار 16 مسافروں کو وطن لایا جائے گا جبکہ بحرین سے 772 پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کے لیے 9 اور 11 جولائی کے درمیان دو پروازیں چلیں گی۔انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ ہم نے متحدہ عرب امارات کے لیے 2 ہزار خصوصی نشستیں مختص کی ہیں اور (پھنسے ہوئے پاکستانیوں) کو عید سے قبل ہی وطن واپس لایا جائے گا۔غلام سرور نے کہا کہ پی آئی اے نے اس مقصد کے لیے اپنے ایئربس اے 320 طیاروں کو اپ گریڈ کیا ہے جبکہ بی بی بی 7 کے چار طیارے بھی مخصوص کیے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بکنگ شروع کردی گئی ہے اور کل سے متحدہ عرب امارات سے فلائٹ آپریشن شروع ہوجائے گا اور 4 دن میں خلیجی کی مختلف ریاستوں میں پھنسے ہوئے تمام پاکستانیوں کو باعزت طریقے سے واپس وطن لایا جائے گا۔غلام سرور خان نے کہا کہ امارات، قطر ایئر ویز، اتحاد ایئر ویز اور فلائی دبئی سمیت ایئر لائنز کو شوکاز نوٹس جاری کیا گیا تھا۔



کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…