جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

پی آئی اے کا اہم خلیجی ملک کے لئے خصوصی پروازیں چلانے کا اعلان

datetime 30  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (آن لائن)قومی ایئر لائن پی آئی اے کا اپنے ہم وطنوں کے لئے دوحہ کے لئے خصوصی پروازیں چلانے کا اعلان،ترجمان پی آئی اے کے مطابق خلیج کی ایئر لائنز کی جانب کرونا کی وجہ سے پاکستان کے لئے کم پروازیں ہونے کے سبب قومی ایئر لائن پی آئی اے نے اپنے ہم وطنوں کی سہو لت کے لئے اسلام آباد تا دوحہ اور واپسی کے لئے خصوصی پروازیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

پی آئی اے 5 جولائی اور 12 جولائی کو اسلام آباد سے دوحہ کے لئے دو خصوصی پروازیں چلائے گی۔دوحہ تا اسلام آباد کے لئے دو خصوصی پروازیں 6 جولائی اور 13 جولائی کو چلائی جائیں گی۔ترجمان نے کہا ہے کہ رش سے بچنے کیلئے مسافروں سے گزارش ہے کہ جلد از جلد اپنے سفر کے لئے بکنگ کروا لیں۔ ٹکٹس کی بکنگ اور فروخت پہلے آئیں اور پہلے پائیں کی بنیاد پر دستیاب ہونگے۔ دوسری جانب سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کورونا ایس او پی کے تحت پاکستان آنے والیمسافروں کیلئے نیا ہدایت نامہ جاری کردیا، بھارت اور جنوبی افریقا سمیت کیٹگری سی میں شامل ممالک پر پابندی برقرار رہے گی۔ تفصیلات کے مطابق سی اے اے کی جانب سے پاکستان آنیوالے مسافروں کیلئے نیا ہدایت نامہ جاری کردیا گیا۔سی اے اے کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کیٹگری سی میں شامل ملکوں سیپاکستان کیلئے پروازوں پر پابندی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ کیٹگری سی میں شامل ممالک سے صرف پاکستانی شہریت رکھنے والے مسافروں کو ہی پاکستان آنے کی اجازت ہوگی۔ کیٹگری سی میں شامل ممالک سے آنے والے پاکستانیوں کو پرواز سے 72 گھنٹے قبل کورونا ٹیسٹ کرانا لازمی ہوگا جبکہ پاکستان پہنچے پرایئر پورٹس پر ریپڈ اینٹیجن ٹیسٹ بھی کیا جائے گا۔سی اے اے کی جانب سے جاری ہوانیوالے نوٹیفکیشن کے مطابق بھارت، بنگلا دیش، انڈونیشیا،سری لنکا، جنوبی افریقا سمیت 26 ملکوں کو کیٹگری سی میں رکھا گیا ہے۔ سی اے اے کی نئی ٹریول ایڈوائزری 15 جولائی تک قابل عمل ہوگی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…