منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

بجلی و گیس کی لوڈشیڈنگ حکومت کی بڑی غفلت کا انکشاف

datetime 29  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ(ن)سندھ کے جنرل سیکرٹری اور سابق وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہاہے کہ پلانٹس کی 6 ماہ پہلے مرمت کرلیتے، آج ملک میں بجلی و گیس کی لوڈشیڈنگ نہ ہورہی ہوتی۔خصوصی گفتگو کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہا کہ حماد اظہر کیوں غلط

بیانی کررہے ہیں، بحث میں مزہ اس وقت آئے گا جب دونوں حقائق پر مبنی بات کریں۔انہوں نے کہا کہ آپ لوگ 3 سال سے موجود ہیں، پائپ لائن آپ لوگوں نے نہیں بڑھائی، آپ لوگ مہنگا فرنس آئل لے رہے ہیں، مہنگی بجلی دے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ انہوں نے لوکل انڈسٹریز کی گیس بند کردی ہے، آپ نے آخری وقت پر پوچھا، جس پر قطر نے منع کردیا، آپ آج گیارہ بارہ ڈالر کی گیس خرید رہے ہیں۔مفتاح اسماعیل نے کہا کہ ان کے پاس لانگ ٹرم کا کوئی معاہدہ نہیں، ہم نے 13.3 فیصد کا گیس کا معاہدہ کیا، آپ مجھے کوئی ایک لانگ ٹرم پراجیکٹ دکھادیں، 10.4 فیصد کے معاہدے پر گیس آج تک نہیں آئی، آپ نے لانگ ٹرم کنٹریکٹ کیا ہی نہیں ہے۔سابق وزیر خزانہ نے کہا کہ ہم بار بار کہتے ہیں کہ ایل این جی لے کر آئیں، آپ شارٹ ٹرم معاہدے سے گیس لارہے ہیں، آپ جہاں سے بھی گیس خریدرہے ہیں وہ مہنگی لے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ فرنس آئل بھی اس وقت مہنگا خرید رہے ہیں، جو پلانٹس گیس اور فرنس آئل پر چل سکتے تھے، انہوں نے ڈیزل پر چلائے، ڈیزل پر پلانٹس چلانے سے 20 روپے کا یونٹ پڑتا ہے۔مفتاح اسماعیل نے کہا کہ سب سے سستی بجلی نواز شریف کے تھرمل پلانٹس کی لگائی ہوئی ہے۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…