ہفتہ‬‮ ، 15 جون‬‮ 2024 

متحدہ عرب امارات جانے کے خواہش مند پاکستانیوں کے لئے بڑی خبر

datetime 28  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی (مانیٹرنگ، این این آئی) ایمریٹس ائیر لائن نے اگلے ماہ پاکستان سے پروازوں کی بحالی کی خوشخبری سنا دی، شمس عباس نقوی نامی پاکستانی صارف نے ٹوئٹر پر ایمریٹس انتظامیہ سے سوال کیا کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات میں فلائٹس کا کیا سٹیٹس ہے، آپ کے فیس بک پیج کے مطابق فلائٹس سات جولائی سے شروع ہو رہی

ہیں، خلیج ٹائمز کی خبر کے مطابق فلائٹس 21 جولائی تک معطل ہیں، کیا آپ اس کی وضاحت کریں گے۔ جس پر ایمریٹس کے نمائندے نے اپنے جوابی ٹوئٹ میں کہا کہ پاکستان سے دبئی کے لئے فلائٹس سات جولائی سے شروع ہو رہی ہیں، اس میں تبدیلی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے ہو سکتی ہے، نمائندے نے رائے دی کہ جو ایمریٹس کے ساتھ سفر کے خواہش مند ہیں وہ ہماری ٹریول اپ ڈیٹس پر نظر رکھیں۔ دوسری جانب متحدہ عرب امارات کی فیڈرل ایوی ایشن اتھارٹی نے واضح کیا ہے کہ بھارت، جنوبی افریقا اور نائجیریا سے آنے والے مسافروں کے ملک میں داخلے پر پابندی برقرار ہے اور اس میں کوئی تبدیلی رونمانہیں ہوئی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق محکمہ شہری ہوابازی نے یہ وضاحت امارت دبئی کے ایک اعلان کے بعد جاری کی جس میں اس نے کہا کہ ان تینوں ممالک سے تعلق رکھنے والے مسافروں کے داخلے پر عاید پابندی میں نرمی کی جارہی ہے۔یو اے ای کی جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ائیرمین (نوٹام)کو جاری کردہ ایک نوٹس میں اپنے 21 جون کے ایک اعلامیے کا حوالہ دیا۔اس میں پاکستان سمیت تیرہ ممالک سے آنے والے مسافروں کے یواے ای میں داخلے پر پابندی عاید کردی گئی تھی۔جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ایک نمایندے نے وضاحت کی کہ بھارت سے آنے والے مسافروں کے یواے ای میں داخلے پر بدستور پابندی برقرار ہے لیکن انہوں نے واضح کیا کہ دبئی حکومت اس ضمن میں اپنی وضاحت جاری کرے گی۔

موضوعات:



کالم



شرطوں کی نذر ہوتے بچے


شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…