جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

پاکستان اور عالمی بینک کے درمیان اہم معاہدہ طے پا گیا

datetime 27  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزارت اقتصادی امور اور عالمی بینک کے درمیان پنجاب کے دیہی علاقوں میں صاف پانی کی فراہمی اور صفائی ستھرائی کے معاہدے پر دستخط کر دیئے گئے ،ورلڈ بینک پنجاب کے 16 اضلاع میں 2000 دیہات اور ان سے منسلک 8000 علاقوں کے لئے 442.4 ملین امریکی ڈالر فراہم کرے گا،دیہات کے ساٹھ لاکھ افراد پینے کے صاف پانی ، صفائی ستھرائی اور بچوں کی نشوونما کے اس منصوبے سے مستفید ہوں گے۔ عمر ایوب نے رکہاکہ اس منصوبے سے وزیر اعظم عمران خان کے لوگوں پر سرمایہ کاری اور ان کے معیار زندگی کو بہتر بنانے کے وژن کی عکاسی ہوتی ہے،اس منصوبے سے عام آدمی کو براہ راست فائدہ ہوگا اور دیہی علاقوں میں روزگار کے وسیع مواقع پیدا ہوں گے۔وفاقی وزیر نے پاکستان میں پائیدار معاشی ترقی کے لئے عالمی بینک کی مالی اور فنی معاونت کو سراہا۔اس منصوبے میں جنوبی پنجاب کے آٹھ اضلاع بہاولنگر ، بہاولپور ، ڈی جی خان ، لودھراں ، ملتان ، مظفر گڑھ ، رحیم یار خان اور راجن پور شامل ہیں۔وسطی اور شمالی پنجاب سے آٹھ دیگر اضلاع یعنی بھکر ، چکوال ، چنیوٹ ، جھنگ ، خوشاب ، میانوالی ، پاکپتن اور سرگودھا بھی منصوبے میں شامل ہیں ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…