پشاور (آن لائن )دوہری شہریت کے حامل افسران کو اہم عہدوں پر تعینات نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے کابینہ ڈویژن نے دوہر ی شہریت کے حامل ملازمین اور افسران کی تقرری و تعیناتی کے لئے نئی پالیسی تیار کر لی ہے اور اسے وزارت قا نون کو ارسال کر دی ہے خیبر پختونخوا میں ڈاکٹروں کے علاوہ مختلف محکموں کے گریڈ 17سے
مختلف گریڈ کے افسران دوہری شہریت رکھتے ہیں ۔ کابینہ ڈویژن نے دوہری شہریت کے حامل افسرن کی تقرری او ر تعیناتی کے لئے منفی فہرست تیار کی ہے ۔ فہرست میں شامل دوہری شہریت کے حامل افسران اعلیٰ عہدوں پر تعینات نہیں ہو سکیں گے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ دوہری شہریت کے حامل افسران کی فہرستیں چاروں صوبائی حکومتو ں سے بھی طلب کی گئی تھی ۔ جبکہ ایسے افسران جن کی بیگمات کے پاس دوہری شہریت ہیں کی تفصیلات بھی ارسال کی ہے ریٹائرڈ ہونے والے افسران کی تفصیلات بھی ارسال کی گئی ہے۔ دوسری جانب خسارے کو کم کرنے اور آمدنی میں اضافہ کے لئے پاکستان پوسٹ نے پشاور سمیت ملک بھر کے 41عمارتوں کو کرایہ پر دینے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ پوسٹ آفس لیاقت بازار پشاور کینٹ میں تاجروں کو سرکار ی بجلی فراہم کرنے اور سرکاری جگہ فراہم کرنے کی تحقیقات بھی شروع کر دی گئی ہیں ۔ وزارت مواصلات نے پی ایم جی پشاور کے پانچ ،پی ایم جی لاہور کی 7، پی ایم جی اسلام آباد کی 9، پی ایم جی حیدر آباد کی 6، پی ایم جی کراچی کی 6، پی ایم جی ملتان کی 6، پی ایم جی روالپنڈی کی دو عمارتوں کو کرایہ پر دینے کا فیصلہ کیا ہے اور وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد اکتالیس عمارتوں کو کرایہ پر دیا جائے گا ۔جی پی او پشاور کے بعض حصوں کو کرایہ پر دیدیا جائے گا۔ جبکہ شکایات پر لیاقت بازار میں پوسٹ آفس کی جگہ تجاوزات مافیا کو دینے پر تحقیقات کے احکامات جاری کئے ہیں۔