ہفتہ‬‮ ، 07 فروری‬‮ 2026 

سراج الحق نے اوورسیز پاکستانیوں کیلئے آوازبلند کردی

datetime 22  جولائی  2015 |

لاہور(نیوزڈیسک)امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹرسراج الحق نے کہاہے کہ سمندر پار پاکستانی ملک کے لیے ہر قربانی دینے کے لیے تیار ہیں مگر ان کا کوئی پرسان حال نہیں ، سفارت خانے اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل حل کرنے میں بری طرح ناکام ہیں اور لوگوں کو ان سفارتخانوں سے سوائے مایوسی کے کچھ نہیں ملتا ، سعودی عرب میں مقیم 22 لاکھ پاکستانیوں کو فوری طور پر ووٹ کا حق دیا جائے اور الیکشن کمیشن بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے ووٹ ڈالنے کا انتظام کرے ،بیرون ملک پاکستانی ملکی سیاست میں بہتری کے لیے اپنا کردار ادا کرناچاہتے ہیں مگر انہیں مسلسل ووٹ کے حق سے محروم رکھا جارہاہے ، تعلیمی ادارے نہ ہونے کی وجہ سے ان کے بچے تعلیم کی بنیادی سہولت سے بھی محروم ہیں ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے سعودی عرب کے اٹھارہ روزہ دورہ سے واپسی پر علامہ اقبال ایئر پورٹ پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر ڈپٹی سیکرٹری جنرل محمد اصغر ، سیکرٹری اطلاعات امیر العظیم ، ڈائریکٹر شعبہ امور خارجہ عبدالغفار عزیز اور امیر جماعت اسلامی لاہور میاں مقصود احمد بھی موجود تھے ۔سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ حکمران اپنی نااہلی کی وجہ سے نئے ڈیم بنانے میں تساہل سے کام لے رہے ہیں ۔ جماعت اسلامی اقتدار میں آ کر 100نئے ڈیم بنائے گی تاکہ ملک کو پانی اور بجلی کے بحرانوں سے نجات دلائی جاسکے اور ہر سال آنے والے تباہ کن سیلاب پر قابو پایا جاسکے ۔ قوم بھاشا ڈیم پر متفق ہے بھاشا ڈیم پر جنگی بنیادوں پر کام شروع کیا جائے ۔ تباہ کن بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے ہزاروں بستیاں ڈوب گئی ہیں کھڑی فصلیں تباہ ہو گئی ہیں اور درجنوں لوگ ڈوب کر جاں بحق ہو گئے ہیں مگر حکمران ہاتھ پر ہاتھ دھرے لوگوں کو ڈوبتا دیکھ رہے ہیں ۔عوام کو مصیبت میں چھوڑ کر ملک سے باہر بھاگ جانا لاپرواہی کی بدترین مثال ہے ۔ موبائل فون اور پیغامات کے ذریعے ملک نہیں چلائے جاتے ۔ شہبازشریف آئندہ بلدیاتی انتخابات میں پنجاب کو ایک مثال بنائیں اور دھاندلی کے تمام راستے بند کر کے شفاف انتخابات کو یقینی بنائیں ۔ سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ حالیہ شدید بارشوں کی وجہ سے چترال سمیت پورا ملک سیلاب کی تباہ کاریوں کی زد میں ہے لاکھوں ایکڑپر کھڑی فصلیں تباہ اور سینکڑوں بستیاں پانی میں گھری ہوئی ہیں مگر حکومت کی طرف سے سیلاب کی روک تھام کے لیے نہ تو کوئی پیشگی انتظامات کیے گئے اور نہ ہی ڈوبتے لوگوں کو بچانے کے لیے کوئی عملی اقدامات کیے جارہے ہیں ۔حکمران صرف اخباری بیانات اور فضائی جائزے لینے تک محدود ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ کسی چھوٹے سے چھوٹے ملک کے حکمران بھی اپنے ملک کوکسی مصیبت میں چھوڑ کر بیرونی دورے پر نہیں جاتے جبکہ حکمران لاپرواہی اور خود غرضی کی تمام حدیں پھلانگ چکے ہیں ۔ سراج الحق نے عوام کو سیلاب کی تباہ کاریوں سے بچانے کے لیے الخدمت فاﺅنڈیشن کی امدادی سرگرمیوں کو سراہتے ہوئے عوام سے اپیل کی کہ وہ الخدمت فاﺅنڈیشن کے رضا کاروں کے ساتھ مل کر امدادی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئل اینڈ سپیس وار


مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…