نئی دہلی(نیوزڈیسک) پاکستانی ہائی کمشنر عبد الباسط نے کہاہے کہ چاہتے ہیں پاکستان اور بھارت کے درمیان مذاکرات ہوں . امید ہے دونوں ممالک کے قائدین باہمی مسائل حل کرینگے تفصیلات کے مطابق بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کی عید ملن پارٹی میں آل پارٹیز حریت کانفرنس کے رہنما میرواعظ عمر فاروق سمیت کئی اہم شخصیات نے شرکت کی۔کمیشن میں ہونے والی پارٹی میں پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط نے کشمیریوں کی اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے سری نگر سے خصوصی طور پر نئی دہلی آنے پرعمر فاروق کا شکریہ اداکیا۔میر عمر فاروق نے اس موقع پر پاک بھارت مذاکراتی عمل کو جاری رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔پاکستانی ہائی کمشنر نے مہمانوں کا بتایا کہ وزیراعظم نوازشریف دونوں ممالک میں امن کے خواہاں ہیں ہم چاہتے ہیں پاکستان اور بھارت کے درمیان تمام اہم معاملات پربات چیت ہو۔ امید ہے دونوں ملکوں کے قائدین جلد ملاقات کرتے ہوئے باہمی مسائل حل کریں گے