منگل‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2025 

قمرمنصورکا90روزہ ریمانڈ،الطاف حسین کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا

datetime 22  جولائی  2015 |

لندن (نیوزڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے رابطہ کمیٹی کے رکن قمرمنصورکو90روزکے ریمانڈرپر رینجرزکی تحویل میں دینے کی شدیدمذمت کی ہے ۔ اپنے ایک بیان میں الطاف حسین نے کہاکہ رابطہ کمیٹی کے رکن قمرمنصورکوآج منہ پرکپڑاڈال کرخطرناک مجرموںکی طرح عدالت میں لایا گیااور انہوںنے عدالت کواپنی بیماری اورتکالیف کے بارے میں بتایا اورانہوں نے علاج کی درخواست کی لیکن تمام ترصورتحال سے آگاہ کرنے کے باوجود انہیں 90روز کے ریمانڈپر رینجرزکی تحویل میں دیدیاگیاجس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔ الطاف حسین نے کہاکہ یہ کونساانصاف ہے کہ جن مذہبی انتہاپسنددہشت گردوں نے فوجیوں کے گلے کاٹے، جنہوں نے پورے ملک میں دہشت گردی کابازارگرم کیا،جنہوں نے نوجوانوںکو کھلے عام خودکش حملوںکی ترغیب دی، ملک میں قتل وقتال کاکلچرعام کرنے کی باتیں کیںوہ دندناتے پھررہے ہیں ،جنہوں نے فوج کے جرنیلوںکوگالیاں دیں،ان کی قربانیوںکاکھلے عام مذاق اڑایا وہ اسٹیبلشمنٹ کے منظورنظرہیں، جنہوں نے پاکستان کے خزانے کو لوٹ کرملک کوکنگال کردیاوہ نہ صرف آزادہیںبلکہ آج بھی حکومت اورانتظامیہ کی بڑی بڑی کرسیوںپربیٹھے ہوئے ہیں لیکن ایم کیوایم کے رہنماو ¿ں،منتخب نمائندوں، ذمہ داروںاورکارکنوںپر جھوٹے مقدمات قائم کئے جارہے ہیں اورگرفتارکرکے انہیں سرکاری حراست میں تشددکانشانہ بنایاجارہاہے ۔ انہوں نے کہاکہ کیایہ صورتحال اس امرکاثبوت نہیں کہ آپریشن صرف اورصرف ایم کیوایم کے خلاف کیاجارہاہے۔ الطاف حسین نے مطالبہ کیاکہ قمرمنصورکو علاج کے لئے فی الفوراسپتال میں داخل کیاجائے اور ان پر سرکاری حراست میں تشددبندکیاجائے



کالم



جہانگیری کی جعلی ڈگری


میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…