اسلام آباد(نیوزڈیسک)وزارت داخلہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ایان علی کا نام ای سی ایل میں نہیں ڈالاگیا،ای سی ایل قوانین کو ذاتی، سیاسی اور مالی جھگڑوں میں استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ ترجمان وزارت داخلہ کا مزید کہنا ہے کہ نئے ضابطے کے تحت متعلقہ تحقیقاتی ادارے یا عدالت کی سفارش پرکسی کانام ای سی ایل پر ڈالا جاسکتا ہے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں