منگل‬‮ ، 26 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

اسلام آباد سمیت پاکستان کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے،شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے

datetime 17  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.4 ریکارڈ کی گئی۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی گہرائی 20 کلو میٹر ریکارڈکی گئی، جس کا مرکز مینگورہ سے 20 کلو میٹر جنوب مشرق میں تھا۔زلزلہ پیما

مرکز کے مطابق مظفرآباد، سوات، ایبٹ آباد، بالاکوٹ، پشاور اور گردو نواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گیے۔زلزلے سے فوری طور پر کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔واضح رہے کہ عالم اسلام کے اتحاد اور اسلامک فوبیا کے حوالہ سے وزیر اعظم پاکستان عمران خان کا موقف اور فکر قابل تحسین ہے، رابطہ عالم اسلامی، افغانستان میں امن کیلئے پاکستان اور افغانستان کے علماء کے تعاون سے کردار ادا کر رہی ہے، بین المذاہب مکالمہ وقت کی ضرورت ہے، سعودی عرب کی حکومت کا 60 ہزار حجاج کیلئے اعلان شریعت اسلامیہ اور حالات کے مطابق فیصلہ ہے،رابطہ عالم اسلامی، عام اسلام کے علماء و مشائخ و مفتیان کا متفقہ فورم ہے،رابطہ عالم اسلامی کے ساتھ مل کر عالم اسلام کے امور کی اصلاح کیلئے جدوجہد کرنا چاہتے ہیں۔ یہ بات چیئرمین پاکستان علماء کونسل و نمائندہ خصوصی وزیر اعظم پاکستان برائے بین المذاہب ہم آہنگی و مشرق وسطیٰ حافظ محمد طاہر محمود اشرفی کی رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد بن عبد الکریم العیسیٰ سے ریاض میں ملاقات کے بعد اعلامیہ میں کہی گئی۔ رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد بن عبد الکریم العیسیٰ نے کہا کہ دنیا میں پاکستان کا اہم مقام ہے اور

سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان اخوت اور محبت کے عظیم رشتے ہیں۔ وزیر اعظم عمران خان کے امت مسلمہ کے مسائل کے حوالے سے موقف امت مسلمہ کے جذبات کی ترجمانی ہے۔ رابطہ عالم اسلامی پاکستان کی حکومت، علماؤ مشائخ کے ساتھ امت مسلمہ کی وحدت اور اتحاد کیلئے اسلامک فوبیا کے خلا ف ہر سطح پر تعاون

کیلئے تیار ہے، انہوں نے کہا کہ افغانستان پاکستان کے علماء کی رابطہ عالم اسلامی کے تحت کانفرنس امن کی اپیل اور پیغام ہے، سعودی عرب بھی پاکستان افغانستان کی طرح امن چاہتا ہے۔ افغانستان میں امن کے حوالے سے پاکستان کا کردار بہت اہم ہے اور اس حوالہ سے پاکستان کی حکومت اور علماء جو کردار ادا کر رہے ہیں وہ قابل

تحسین ہیں۔ چیئرمین پاکستان علماء کونسل و نمائندہ خصوصی وزیر اعظم پاکستان حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ رابطہ عالم اسلامی کی طرف مسلمانوں اور عالم اسلام کے مسائل پر توجہ اور کوششوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ رابطہ عالم اسلامی عالم اسلام کے مقتدر قائدین کا مضبوط فورم ہے جو اسلام کی صحیح تشریح اور عقائد کو دنیا کے سامنے لے کر آئی ہے، رابطہ عالم اسلامی کی طرف سے پاک افغان کانفرنس کی مکمل تائید و حمایت

پاکستان کے علماء نے کی ہے۔ بین المذاہب مکالمہ وقت کی اہم ضرورت ہے، اسلامک فوبیا کے حوالہ سے وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے موقف کی رابطہ عالم اسلامی کی طرف سے تائید و حمایت پر شکر گذار ہیں۔ سعودی عرب کی حکومت اور عوام نے ہمیشہ حجاج و زائرین کی خدمت کی ہے۔ سعودی عرب کی حکومت کی طرف سے حج کیلئے بہترین انتظامات کرنے کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہیں اور سعودی عرب کا اعلان شریعت اسلامیہ اور موجودہ حالات کے تناظر میں بالکل درست ہے۔

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…