کراچی (این این آئی) پاکستان کے سینئر اداکار وسیم عباس کا کہنا ہے کہ فردوس عاشق اعوان کا چہرہ عورتوں والا اور مکا مردوں والا ہے۔ اداکار وسیم عباس نے بیٹے علی عباس کے ہمراہ نجی ٹی وی کے شو میں شرکت کی اور دوران شو میزبان کے سوال پر وزیراعلی پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کے حوالے سے دلچسپ
گفتگو کی۔میزبان نے وسیم عباس کو ایک دلچسپ صورتحال پیش کرتے ہوئے ان سے سوال کیا کہ کشتی میں 3افراد بیٹھے ہیں ایک فردوس عاشق اعوان ، ایک جاوید چوہدری اور ایک وسیم عباس، لیکن کشتی میں اچانک ہی اعلان کیا جاتا ہے آپ 3افراد میں سے کسی ایک کو اترنا پڑے گا بصورت دیگر کشتی الٹ جائیگی۔وسیم عباس نے کہا کہ میں دعوے کے ساتھ کہہ سکتا ہوں کہ فردوس صاحبہ ہم تینوں کو الٹادیں گی کیوں کہ ان کا چہرہ عورتوں والا اور مکا مردوں والا ہے۔معاون خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ بارودی سرنگیں بچھا کر شاہی خاندان کے حواری صوبہ پنجاب کو کنگال کر گئے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ حکومت نے عوام دوست کسان دوست بجٹ پیش کیا، موجودہ بجٹ سرکاری ملازمین اور تاجر برادری کے لئے بھی انعام ہے۔معاون خصوصی نے کہا کہ اپوزیشن بجٹ میں سے کوئی کیڑا نہیں نکال سکی، کل قومی اسمبلی میں اپوزیشن نے خواتین اراکین کے ساتھ غنڈہ گردی کی گئی۔انہوں نے کہاکہ اپوزیشن کے اراکین خواتین کی عزت کرنے سے عاری ہیں، ملیکہ بخاری کی آنکھ کو زخمی کیا گیا۔فردوس عاشق کا کہنا تھا کہ ایک طرف عثمان بزدار کی قیادت میں پنجاب کا تاریخی بجٹ پیش ہورہا تھا اور دوسری طرف اپوزیشن بجٹ کی کاپیاں پھاڑ رہی تھی۔