بدھ‬‮ ، 01 اپریل‬‮ 2026 

صل اللہ علی محمد پڑھنے کی زبردست فضیلت

datetime 16  جون‬‮  2021 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )نبی کریم ؐ پر درود شریف پڑھنے سے ان گنت ثواب انسان کے نامہ اعمال میں لکھا جاتا ہے ۔ آج آپ کو “صل اللہ علی محمد” پڑھنے کی فضیلت بتائیں گے ۔ یا درکھیں کہ درود پاک پڑھنا بہت سارے مشکلات کے حل کےلیے دوردپاک ایک بہترین وظیفہ ہے۔ ہمارے آقاحضرت محمدﷺ نے ارشادفرمایا ہے کہ : جس نے ایک مرتبہ مجھ پر درود بھیجا۔

اس کی سو حاجات پوری ہوں گی۔ آقا سرور کونین ﷺ نے ارشاد فرمایا: جس نے مجھ پر روزانہ سومرتبہ درود بھیجا۔ اللہ تعالیٰ اس کی سو حاجات پوری فرمائےگا۔ ان میں ستر آخرت اور تیس دنیا کی حاجات ہوں گی۔ “صل اللہ علی محمد” پڑھنے کی فضیلت کیا ہے؟ اول مظفر محمد بن عبد اللہ خیام ثمر قندی ؒ فرماتے ہیں میں ایک روز ایک علاقے میں گیا۔ اور راستہ بھو ل گیا۔ اچانک میں نے ایک مرد دیکھا جس نے مجھے کہا میرے پاس آجاؤ۔ چنانچہ میں اس کےپاس گیا۔ میں نے دل میں کہا شاید خضر ہے۔ میں نے ان کا نام پوچھا۔ توانہوں نےاپنا نام خضر ابو العبا س بتلایا ۔ میں ان کے پاس ایک اور بزرگ بیٹھے دیکھا۔ میں نے ان کانام پوچھا۔ انہوں نے فرمایا یہ بزرگ الیا س بن شام ہیں۔ میں نے عرض کیا کہ کیا آپ نے محبوب خدا احمد مجتبیٰ ﷺ کی زیارت کی ہے۔ انہوں نے فرمایا ہاں! تو میں نے عرض کی کیا مجھے اس چیز سے خبر دیں۔ جوآپ نے آقاﷺ سے سنی ہے۔ تاکہ میں آپ سے روایت کرسکوں۔ تو انہوں نے فرمایا ہم نے حضور اکرمﷺ کو فرماتے ہوئے سنا۔ جو شخص ” صل اللہ علی محمد” اس کا دل نفاق سے ایسا پاک ہوجاتا ہے ۔ جیسا کہ ناپاک کپڑا پاک ہوجاتا ہے۔ اور فرمایا جو شخص ” صل اللہ علی محمد ” پڑھتا ہے۔ وہ اپنے اوپر ستر دروازے رحمت کے کھول دیتا ہے۔ تو یہ حدیث بھی بیان کی ۔ رسول خدا ﷺنے فرمایا : جو شخص مجلس میں بیٹھ کر یہ پڑھتا ہے۔ ” بسم اللہ الرحمن الرحیم صل اللہ علی محمد” ۔ تو اللہ تعالیٰ اس پر فرشتہ مقرر فرمادیتا ہےجو اسے غیبت کرنے سے روکتا ہے ۔اورمجلس سے اٹھ کر پڑھے ۔ ” بسم اللہ الرحمن الرحیم صل اللہ علی محمد” تو اللہ تعالیٰ لوگوں کو روک دیتا ہے کہ اس کی غیبت کرے۔ درود پاک پڑھنے کی بہت ہی فضیلت ہے۔ چلتے پھرتے اپنا ورد بنالے کہ یہ الفاظ ، یہ کلمات یہ آقا ﷺ پڑھا ہوا درود پاک اللہ تعالیٰ اس کی برکات سے گھر کے اندر رحمتوں کا نزول فرمائےگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا


پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…