میڈرڈ(آن لائن) اسپین میں انسانیت سوز واقعہ میں ایک سنگدل بیٹے کو جس نے والدہ کو قتل کرکے اس کا گوشت تک کھالیا تھا، عدالت نے 15 سال پانچ ماہ کی سزا سنادی۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق عدالت نے ریمارکس دیے کہ جب قاتل ایلبرٹ ایس جی نے اپنی والدہ کو قتل کیا تو وہ مکمل ہوش و حواس میں تھا۔ میڈیا
رپورٹس کے مطابق ایلبرٹ نے مقتولہ کی لاش کے ٹکڑے کیے اور پھر پندرہ دن تک ان کو کھایا جبکہ کچھ حصے اپنے کتے کو بھی کھلائے۔مذکورہ واقعہ 2019 میں اسپین کے شہر میڈرڈ میں پیش آیا تھا جہاں یہ شخص اپنی والدہ کے ساتھ ہی رہتا تھا۔رپورٹس کے مطابق ایلبرٹ نے اپنی ماں کو گلا گھونٹ کر ہلاک کیا اور پھر آری اور چھری کی مدد سے ٹکڑے کیے۔ اسپین میں انسانیت سوز واقعہ میں ایک سنگدل بیٹے کو جس نے والدہ کو قتل کرکے اس کا گوشت تک کھالیا تھا، عدالت نے 15 سال پانچ ماہ کی سزا سنادی۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق عدالت نے ریمارکس دیے کہ جب قاتل ایلبرٹ ایس جی نے اپنی والدہ کو قتل کیا تو وہ مکمل ہوش و حواس میں تھا۔ دوسری جانب متحدہ عرب امارات میں تعینات پاکستانی سفیر افضل محمود نے فضائی پروازوں کی بندش جلد ختم ہونے کا عندیہ دیدیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق یو اے ای میں تعینات پاکستانی سفیر افضال محمودنے دبئی میں منعقدہ تقریب میں پاکستانیوں سے خطاب کرتے ہوئے پروازوں کی بندش کے معاملے پر گفتگو کی۔انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کے لیے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کی پروازیں بحال کرنے کی کوشش کررہے ہیں، اس معاملے میں متحدہ عرب امارات کی حکومت سے بات چیت بھی جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں امید ہے پاکستان سے متحدہ عرب امارات کی ریاستوں کے لیے براہ راست پروازوں کا سلسلہ دوبارہ جلد شروع ہوگا۔