منگل‬‮ ، 06 اکتوبر‬‮ 2026 

وفاقی حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کردیا

datetime 15  جون‬‮  2021 |

اسلام آباد (این این آئی)وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفیکیشن جار ی کر دیا ہے جس کے مطابق پیٹرول دو روپے 13 پیسے ، ہائی سپیڈ ڈیزل ایک روپیہ 79 پیسے مٹی کا تیل 1 روپے 89 پیسے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 3 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے ۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کئے گئے اعلامیہ کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں دو روپے 13 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد پیٹرول کی قیمت 108 روپے 56 پیسے سے بڑھ کر 110 روپے 69 پیسے ہو گئی ہے۔ اسی طرح ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 1 روپیہ 79 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 110 روپے 76 پیسے سے بڑھ کر 112 روپے 25 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے ۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں 1 روپیہ 89 پیسے فی لیٹر اضافے کا اعلان کیا گیا ہے جس کے بعد مٹی کے تیل کی قیمت 80 روپے سے بڑھ کر 81 روپے 89 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے ۔ اعلامیہ کے مطابق لائٹ ڈیزل میں 2 روپے 3 پیسے فی لیٹر قیمت بڑھا دی گئی ہے جس کے بعد لائٹ ڈیزل 77 روپے 65 پیسے سے بڑھ کر 79 روپے 68 پیسے فی لیٹر میں دستیاب ہو گا ۔ قیمتوں کا اطلاق رات 12 سے نافذ العمل ہو گیا ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…