جمعرات‬‮ ، 09 جنوری‬‮ 2025 

نیند کے اوقات میں تبدیلی سے کینسر کا خطرہ

datetime 3  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(نیوزڈیسک)ایک تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ بے قاعدہ نیند یا نیند کے اوقات میں تبدیلی سے ’واضح طور پر‘ سرطان کا مرض لاحق ہو سکتا ہے۔کرنٹ بیالوجی نامی طبی جریدے میں بے ربط نیند پر شائع ہونے والی تحقیق میں چوہیا پر تجربات کیے گئے۔محققین کا کہنا ہے کہ اس تحقیق سے مختلف اوقات میں کام کرنے والے افراد کی صحت سے متعلق خدشات میں اضافہ ہوا ہے۔تحقیق کے مطابق ایسی خواتین جن کے خاندان میں چھاتی کے سرطان کا مرض پایا جاتا ہو، انھیں مختلف شفٹوں میں کام نہیں کرنا چاہیے لیکن ایسے افراد کو مزید معائنے کے لیے ٹیسٹ کروانے چاہیے۔تجزیے سے پتہ چلا ہے کہ شفٹوں میں کام کرنے والے افراد اور فضائی میزبانوں میں عام لوگوں کے مقابلے میں کینسر کے مرض میں مبتلا ہونے کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے۔تحقیق کے مطابق جسم کے اندرونی ربط یا جسمانی اوقاتِ کار بار بار تبدیل ہونے سے کینسر کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔اگرچہ مرض لاحق ہونے کی یہ وجہ غیر یقینی بھی ہے کیونکہ مختلف اوقات میں کام کرنے والوں کو کسی اور وجہ سے بھی کنیسر لاحق ہو سکتا ہے۔ جیسے اُن کی سماجی درجہ بندی، ورزش اور یہ کہ وہ کتنی مقدار میں وٹامن ڈی لیتے ہیں
اس تحقیق میں ایک سال تک ہر ہفتے چوہیا کے جسمانی اوقات میں 12 گھنٹے کی تاخیر کی گئی اور نتیجہ یہ ہوا کے اُسے چھاتی کا سرطان ہونے لگا۔چھاتی کے کینسر میں عموماً 50 ہفتے کے بعد رسولی بنتی ہے لیکن بے باقاعدگی سے سونے یا نیند کے اوقات میں تبدیلی سے رسولی آٹھ ہفتے پہلے ظاہر ہونے لگی۔رپورٹ کے مطابق ’یہ پہلی تحقیق ہے جس میں دن اور رات کے کام کے اوقات اور چھاتی کے کینسر کے درمیان براہ راست ربط ظاہر کیا گیا ہے۔‘انسانوں پر ریسرچ کے اثرات تو بتانا مشکل ہیں لیکن محقیقین کے خیال میں عمر اور جسماعت کے لحاظ سے مطلوبہ وزن سے 10 کلو زیادہ وزن سے چھاتی کے کینسر کے خطرات میں مبطلع خواتین کو پانچ سال پہلے کینسر ہو جاتا ہے



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…