بدھ‬‮ ، 12 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

مہنگائی میں اضافہ ہوگا ،جماعت اسلامی نے وفاقی بجٹ کو مایوس کن قرار دے دیا

datetime 12  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)امیرجماعت اسلامی صوبہ پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے کہا ہے کہ وفاقی بجٹ نے عوام کو مایوس کیا ہے۔ تنخواہوں اور پنشن میں مہنگائی کے تناسب سے اضافہ کیا جانا چاہیے تھا۔ بجٹ میں عوام پر 385ارب روپے کا اضافی ٹیکسوں کا بوجھ ڈالنے کا فیصلہ تشویشناک ہے۔ عوام پہلے دو قت کی روٹی کو

ترس رہے ہیں۔ مزدوروں کے گھروں میں فاقہ کشی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف تقریبات سے خطاب ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت بجٹ خسارہ پورا کرنے کے لیے بینکنگ سیکٹر سے 681ارب روپے قرض لے گی ، جبکہ ملکی و غیر ملکی قرضوں پر سود کی ادائیگی کی مد میں 3060ارب روپے خرچ ہوںگے۔ حکومت مجموعی طور پر 11246روپے مالیت کے غیر ملکی قرضے حاصل کرے گی، جس سے حکمرانوں کے معاشی وژن کا پتا چلتا ہے۔ ثابت ہوگیا ہے کہ وفاقی بجٹ الفاظ گورکھ دھندا ہے۔ تعلیم و صحت کے لیے مختص بجٹ آٹے میں نمک کے برابر ہے۔ انہوں نے کہا کہ کفایت شعاری کا درس دینے والے وزیر اعظم ، وزراء مشیران اور معاونین کی تنخواہیں کی مد میں 27کروڑ روپے رکھے گئے ہیں جبکہ صدر کے ذاتی دفتر ی ملازمین کی تنخواہوں و دیگر اخراجات کے لیے 61کروڑ پچاس لاکھ روپے رکھے گئے ہیں۔ عوام سوال پوچھتے ہیں کہ کہا ں ہے وہ دعوے جو حکمران قوم کے سامنے کرتے نہیں تھکتے تھے۔؟ محمدجاوید قصوری نے اس حوالے سے مزید کہا کہ ملک میں شعبہ زراعت کو ریڑھ کی ہڈی سے سمجھا جاتا ہے۔ بد قسمتی سے موجودہ حکمرانوں نے جہاں بجٹ میں دیگر شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے افراد کو مایوس کیا ہے وہاں کاشتکاروں کی مشکلات میں بھی اضافہ کر دی

ہے۔ زراعت کے لیے 12ارب مختص کرنا کسان دشمنی کی واضح مثال ہے۔بجٹ میں کسانوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جانا چاہیے تھا۔ 900ارب روپے کے بجٹ میں 479ارب روپے حکومتی اخراجات کے لیے مختص کیے گئے ہیں اور باقی دیگر منصوبہ جات پر خرچ ہوں گے۔

موضوعات:



کالم



ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)


یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…