اتوار‬‮ ، 06 اکتوبر‬‮ 2024 

میٹروکشتی سروس کب شروع ہوگی ؟

datetime 21  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوزڈیسک)اپو زیشن لیڈر پنجا ب اسمبلی میا ں محمو د الرشید نے کہا ہے کہ تحریک انصاف بلد ےا تی انتخا با ت میں (ن) لیگ کو کسی بھی صورت عام انتخا بات میں چلائی جا نے والی دھاندلی کی فلم کا اےکشن ری پلے نہیں چلا نے دے گی ، چور اور ڈاکو نہیں صرف عمرا ن خا ن کی قےادت میں تحریک انصاف ہی عوامی حکومت بنا کر عوامی مسا ئل حل کر سکتی ہے تحریک انصاف کے کارکن بلد ےا تی انتخا بات کے روز پولنگ اسٹےشن پر عوامی ووٹ کا تحفظ کریں گے حکمران آئےں بائےں شائےں کرنے کی بجائے بتائےں بجلی کی لو ڈ شےڈ نگ ختم کیو ں نہیں ہو رہی ؟ اپنے دفتر میں مختلف وفود سے گفتگو کر تے ہو ئے اپو زیشن لیڈر پنجا ب اسمبلی میا ں محمود الرشید نے کہا کہ ملک میں مون سو ن کی با رشو ں کا سلسلہ شر وع ہو چکا ہے لاہور شہر میں سٹرکو ں اورمےٹر و بس کے اسٹےشنوں پر کئی فٹ پانی کھڑا ہونا حکمرانو ں اور انتظا میہ کی نا اہلی اور بے حسی کا ثبوت ہے اربو ں روپے مےٹر و بسو ں اور پلو ں پر لگانے والے نا اہل حکمران اب یہ بتا ئےں کہ مےٹر و کشتی سروس کب شروع کر رہے ہیں ؟ انہو ں نے کہا کہ تحریک انصاف بلدےا تی انتخابات کےلئے مکمل طور پر تےار ہو چکی ہے اور ہم بلد ےا تی انتخابات میں عوام کی طاقت سے کرپٹ ، چور ،جھو ٹے اور نا اہل حکمرانو ں اور اِ ن کے دربا ےو ں کو شکست دیں گے اور تحریک انصاف کا مےا ب ہو گی ۔ انہو ں نے کہا کہ پنجا بی فلمو ں کے ہےرو کی طر ح 6ما ہ میں بجلی کی لو ڈ شےڈ نگ ختم کرنے والے حکمران اپنی ناکامی کا تسلیم کرنے کی بجائے آج بھی عوام کو”ہو جائے گی ” کی مےٹھی گو لیا ں دے کر بےو قوف بنا نے کی نا کا م کو شش کر رہے ہیں اور بلد ےا تی انتخا بات میں حکمرانو ں کی نا کا م پالیسیا ں ان کی سیاسی مو ت ثابت ہو ں گی ۔ واضح رہے کہ صوبائی دارالحکومت لاہور میں موسلا دھار بارش سے شہر کے نشیبی علاقے ندی نالوں میں تبدیل ہو گئے ، کئی علاقوںمیں بارش کا پانی لوگوں کے گھروں اور دکانوں میں داخل ہو گیا جس سے لاکھوں روپے کا سامان خراب ہو گیا ،شاہراہوں پر کھڑے پانی میں گاڑیاں بند ہونے سے ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوئی ،لیسکو کے درجنوں فیڈرز ٹرپ ہونے سے کئی علاقوں میں بجلی کا نظام گھنٹوں معطل رہا ،محکمہ موسمیات نے بارشوں کا سلسلہ مزید ایک ہفتے تک جاری رہنے کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ راوی میں سیلاب کا کوئی خطرہ نہیں ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز لاہور میں صبح کے وقت گہرے بادل چھانے کے بعد تیز ہوا کے ساتھ اچانک موسلا دھار بارش شروع ہو گئی جو تقریباً ایک گھنٹہ تک جاری رہا جس سے شہر کے نشیبی علاقوں میں کئی کئی فٹ پانی کھڑا ہو گیا ۔ مختلف مقامات پر بارش کا پانی لوگوں کے گھروں اور دکانوںمیں داخل ہونے سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان بھیگ کر خراب ہو گیا ۔ لکشمی چوک، وارث روڈ، عابد مارکیٹ، شادباغ، گڑھی شاہو، شادمان گول چکر ،فیروز پور روڈ،ایک موریہ ، دو موریہ پل، ریلوے اسٹیشن ،شاہ عالم ،چوک نا خدا،چوبرجی ، گلشن راوی، اسلام پورہ،بھاٹی چوک،راوی روڈ ،مزنگ ،کوپر روڈسمیت درجنوں مقامات میں بارش کا کئی کئی فٹ پانی جمع ہونے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔شہر کے انڈر پاسز میں بھی بارش کا پانی جمع ہوگیا جبکہ مرکزی شاہراہوں پر پانی کھڑا ہونے کی وجہ سے گاڑیاں او رموٹر سائیکلیں بند ہوتی رہیںجس سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی ۔ شدید بارش کی وجہ سے لیسکو کے درجنوں فیڈرز ٹرپ کر گئے جس سے کئی علاقوں میں بجلی کا نظام گھنٹوں معطل رہا ۔ بارش کا سلسلہ رکنے کے بعد لیسکو کے آپریشنل سٹاف نے بھرپور محنت کے بعد بجلی کا نظام مرحلہ وار بحال کر دیا۔کمشنر لاہور ڈویژن عبد اللہ سنبل،ڈی سی او لاہور کیپٹن (ر) محمد عثمان ، ایم ڈی واسا چوہدری نصیر احمد نے بارش کے دوران نکاسی آب کا جائزہ لینے کے لئے مختلف مقامات کا دورہ کیا ۔ علاوہ ازیں مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما حمزہ شہباز شریف نے بھی ایم ڈی واسا چوہدری نصیر احمد کو ٹیلیفون کرکے نکاسی آب کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ لی ۔ دوسری طرف چیف میٹرالوجسٹ محمد ریاض نے بتایا کہ بارشوںکا سلسلہ مزید ایک ہفتے تک جاری رہنے کا امکان ہے جس میں عوام کو شدید احتیاط برتنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ راوی میں فی الحال سیلاب کا کوئی خطرہ نہیں۔



کالم



کوفتوں کی پلیٹ


اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…

ہماری آنکھیں کب کھلیں گے

یہ دو مختلف واقعات ہیں لیکن یہ دونوں کہیں نہ کہیں…

ہرقیمت پر

اگرتلہ بھارت کی پہاڑی ریاست تری پورہ کا دارالحکومت…

خوشحالی کے چھ اصول

وارن بفٹ دنیا کے نامور سرمایہ کار ہیں‘ یہ امریکا…

واسے پور

آپ اگر دو فلمیں دیکھ لیں تو آپ کوپاکستان کے موجودہ…

امیدوں کے جال میں پھنسا عمران خان

ایک پریشان حال شخص کسی بزرگ کے پاس گیا اور اپنی…

حرام خوری کی سزا

تائیوان کی کمپنی گولڈ اپالو نے 1995ء میں پیجر کے…

مولانا یونیورسٹی آف پالیٹکس اینڈ مینجمنٹ

مولانا فضل الرحمن کے پاس اس وقت قومی اسمبلی میں…

ایس آئی ایف سی کے لیےہنی سنگھ کا میسج

ہنی سنگھ انڈیا کے مشہور پنجابی سنگر اور ریپر…

راشد نواز جیسی خلائی مخلوق

آپ اعجاز صاحب کی مثال لیں‘ یہ پیشے کے لحاظ سے…

اگر لی کوآن یو کر سکتا ہے تو!(آخری حصہ)

لی کو آن یو اہل ترین اور بہترین لوگ سلیکٹ کرتا…