بدھ‬‮ ، 12 جون‬‮ 2024 

کورونا ویکسین نہ لگوانے والوں کی موبائل سم بلاک کر دیے جانے کا امکان

datetime 9  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)پنجاب حکومت نے لازمی ویکسینیشن کے سلسلہ میں پابندیوں سے متعلق تجاویز تیارکرلیں۔تجاویز صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدکی زیر صدارت سول سیکرٹریٹ میں کوروناکی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے اعلی سطح کا اجلاس کے دوران پیش کی گئیں۔اجلاس میں چیف سیکرٹری پنجاب،ایڈیشنل چیف

سیکرٹری،ڈی جی پی آر،محکمہ صحت کے سیکرٹریز اور اعلی سول وعسکری قیادت نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران کوروناکے پھیلاؤ کوروکنے،ویکیسنیشن سنٹرزکی تعدادکوبڑھانے،سرکاری ہسپتالوں میں طبی سہولیات میں اضافہ ودیگراقدامات کا جائزہ لیاگیا۔ سیکرٹریز صحت سارہ اسلم اوربرسٹر نبیل اعوان نے وزیر صحت اور چیف سیکرٹری کوصوبہ بھرمیں کوروناکے تدارک کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ویکسینیشن نہ کروانے والے افراد کا شاپنگ مالز،ریسٹورنٹس،پارکس اور سرکاری دفاترمیں داخلہ بندکرنے کی تجویزپرغور کیا گیا۔ ویکسینیشن نہ کروانے والے افرادکا موبائل سم کارڈ بلاک کرنے کی تجویزپربھی زیرغور آئی۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کی صحت اور زندگیوں کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔کوروناوباء سے چھٹکارہ ویکسینیشن کے ذریعے ہی ممکن ہے۔کوروناپرقابوپانے کیلئے ہرممکن اقدامات کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ این سی اوسی کی گائیڈلانزکے مطابق صوبہ بھرمیں ویکیسنیشن کے ہدف کو ہرصورت پوراکیاجائے گا۔آبادی کے لحاظ سے ہر ضلع کیلئے روزانہ ویکسینیشن کا ہدف مقررکردیاگیاہے۔چیف سیکرٹری پنجاب نے اس موقع پر کہا کہ ویکسینیشن کے اہداف کے حوالہ سے کوتاہی برداشت  نہیں کی جائے گی۔ویکسینیشن سے متعلق اضلاع کی کارکردگی کا باقاعدگی سے جائزہ لیاجائے گا۔ اہداف پورانہ کرنے والے اضلاع کے افسران سے بازپرس ہوگی۔چیف سیکرٹری نے کم ویکسینیشن والے اضلاع میں ویکسین لگانے کے عمل کو تیز کرنے کی ہدایت کی۔

موضوعات:



کالم



یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟


پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…