منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

لاکھوں جاپانی عجیب بیماری کا شکار

datetime 21  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹوکیو(نیوزڈیسک) جاپان میں خودساختہ سماجی تنہائی کا شکار افراد کی تعداد حیرت انگیز حد تک بڑھ گئی ہے جو اس وقت جاپانی حکومت کے لیے سب سے بڑا چیلنج بنی ہوئی ہے۔تقریباً 10 لاکھ جاپانی نوجوان اس وقت’’ہیکوکوموری‘‘ (Hikikomori) نامی بیماری جس میں انسان اپنے خاندان ، دوستوں اور ماحول سے قطع تعلقی اختیارکرلیتا ہے اورخود کو کمرے میں بند کر لیتا ہے اس بیماری کے شکار نوجوانوں نے خود کو کمروں میں بند کررکھا ہے، دن کو سوتے اور رات بھر جاگتے رہتے ہیں،اس دوران وہ انٹرنیٹ کا استعمال کرتے یا پھر ٹیلی ویڑن دیکھتے ہیں۔ حیران کن طور پرایسے نوجوان کی بڑی تعداد ٹی وی یا انٹرنیٹ پر آن لائن مزاحیہ پروگرام دیکھتی ہے۔ خود کو سالوں تک کمروں میں بند رکھنے سے ان کی صحت انتہائی خراب ہو چکی ہے۔
رپورٹ کے مطابق اس بیماری کا شکار10 لاکھ جاپانیوں میں اکثریت مردوں کی ہے جن کی عمریں 15 سے 20 سال کے درمیان ہیں۔ کوشو یونیورسٹی کے ڈاکٹر تکاہیرو کاتو کا کہنا ہے کہ مغربی ممالک میں اگرکوئی نوجوان خود کو کمرے میں بند کرتا ہے تو اس کے اہلخانہ اسے باہر نکلنے کی ترغیب دیتے ہیں اور اس میں اس کی ہر ممکن مدد کرتے ہیں لیکن جاپانی ایسا نہیں کرتے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…