ہفتہ‬‮ ، 14 مارچ‬‮ 2026 

پی آئی اے نے مسافر طیارے کو کارگو کے استعمال کی اجازت دے دی

datetime 4  جون‬‮  2021 |

کراچی(این این آئی) پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) نے مسافر طیارے کو بطور کارگو استعمال کرنے کی اجازت دے دی۔پی آئی اے انتظامیہ کے مطابق حفاظتی انتظامات کے ساتھ مسافر بردار جہاز بطور کارگو استعمال ہوسکتا ہے، کارگو لوڈ کرتے وقت حفاظتی انتظامات

مدنظر رکھے جائیں۔منیجر فلائٹ سروسز نے متعلقہ حکام کو مراسلہ جاری کردیا جس میں کہا گیا ہے کہ سامان کی اونچائی سیٹ سے زیادہ نہ ہو، چوتھی اور پانچویں قطار کے بعد ایک قطار کو خالی رکھا جائے۔مراسلے کے مطابق سامان ٹھیک سے باندھا اور ایسے رکھا جائے کہ ہنگامی صورت حال میں جگہ میسر ہو، جہاز کے ٹوائلٹ اور گلی میں کارگو کا سامان نہ رکھا جائے۔مراسلے کے متن کے مطابق خطرناک کارگو متعلقہ قوانین کے تحت لوڈ کیا جائے اور اسے کیبن میں نہ رکھا جائے۔مراسلے میں کہا گیا ہے کہ کیبن کریو ہرنصف گھنٹے بعد کارگو کو چیک کرنا یقینی بنائے، ناہموار فلائٹ ہونے پر کارگو میں کسی تبدیلی یا خرابی کو فوری رپورٹ اور حفاظتی اقدامات اٹھائے جائیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)


بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…