منگل‬‮ ، 30 دسمبر‬‮ 2025 

نادرا کی مختلف سرٹیفکیٹس کے اجراء کی فیسوں میں 5 ہزار روپے تک اضافہ

datetime 3  جون‬‮  2021 |

فیصل آباد(آن لائن) پنجاب حکومت نے برتھ اور ڈیتھ سرٹیفکیٹس کے اندراج کی فیسوں میں ہوشربا اضافہ کر دیا، حکومت پنجاب کی طرف سے شائع ہونیوالے گزٹ نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیتھ اور برتھ سرٹیفکیٹس یا ڈپلیکیٹ سرٹیفکیٹس کی نئی فیس ایک سو روپے سے بڑھا کر 300 روپے کر دی گئی۔ لیٹ اندراج دو ماہ یا 60دنوں کے

بعد فیس 2000 روپے ہو گئی اور اسکا دورانیہ دو سال تک ہو گا جبکہ دو سال کے بعد بچے کی پیدائش کے اندراج کی فیس 5ہزار روپے، فارنر کی لیٹ اندراج وہ پاکستانی بچے جن کی پیدائش بیرون ملک ہوئی، برتھ رجسٹریشن آف غیر ملکی (فارنر)، برتھ اور ڈیتھ تاریخ اندراج کی فیس 5 ہزار روپے مقررہ کر دی جبکہ کسی بھی غلطی کی درستگی کیلئے فیس ایک ہزار روپے کر دی گئی، مذکورہ ڈیتھ اور برتھ کے اندراج پر فیس یکم جون سے لاگو کر دی گئیں۔ ذرائع کے مطابق نئے بلدیاتی ایکٹ کے تحت بنائے گئے فیلڈ سٹاف میں ڈیتھ اور برتھ کے اندراج کیلئے آنیوالے شہریوں اور سیکرٹریز کے درمیان بحث وتکرار شروع ہو گئی، جن شہریوں کی طرف سے 31مئی سے قبل پیدائش یا اموات کے اندراج کیلئے درخواستیں دی گئی تھی اور سرٹیفکیٹ ایشو (جاری) نہیں ہوئے تھے وہ پرانی فیس دینے پر اصرار کرتے ہیں جبکہ سیکرٹری فیلڈ سٹاف کا کہنا ہے کہ نادراکی طرف سے جاری ہونیوالے سرٹیفکیٹس کے مطابق نئی شرح سے فیس وصول کی جائیں اور جو کمپیوٹرائزڈ سرٹیفکیٹ یکم جون سے جاری ہو گا اس پر نئی فیس کا اطلاق ہو گا۔  پنجاب حکومت نے برتھ اور ڈیتھ سرٹیفکیٹس کے اندراج کی فیسوں میں ہوشربا اضافہ کر دیا، حکومت پنجاب کی طرف سے شائع ہونیوالے گزٹ نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیتھ اور برتھ سرٹیفکیٹس یا ڈپلیکیٹ سرٹیفکیٹس کی نئی فیس ایک سو روپے سے بڑھا کر 300 روپے کر دی گئی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…