پیر‬‮ ، 09 فروری‬‮ 2026 

بھارتی کھیل دشمنی ایک بار پھر کھل کر سامنے آگئی

datetime 21  جولائی  2015 |

لاہور(نیوز ڈیسک) بھارتی کھیل دشمنی ایک بار پھر کھل کر سامنے آ گئی، انتہا پسند جماعت شیو سینا کا دباو¿ کام کرگیا، پروفیشنل کبڈی لیگ 2015 کے ساتھ معاہدہ کرنیوالے 2 پاکستانی کھلاڑیوں کو ممبئی اور پونے میں ہونے والے مقابلوں سے باہر کر دیا گیا۔منتظمین کا کہنا ہے کہ یہ اقدام سیکیورٹی خدشات اور ٹورنامنٹ کو کسی بد مزگی سے بچانے کے پیش نظر رکھتے ہوئے اٹھایا گیا۔تفصیلات کے مطابق 18 جولائی کو شروع ہونے والی کبڈی لیگ میں جاپان، جنوبی کوریا، کینیا، نیپال، بنگلہ دیش اور سری لنکا کے ٹاپ انٹرنیشنل کھلاڑی شریک ہیں، افتتاحی میچ میں ممبئی فرنچائز کی”یو ممبئی“ نے دفاعی چیمپئن جے پور پنک پینتھرز کو 28-29 سے شکست دی تھی۔پروکبڈی 2015 کے منتظمین نے ایک تحریری بیان میں نجی ٹی وی کو بتایا کہ ان کی تنظیم پاکستانی کھلاڑیوں کو ممبئی اور پونے میں ہونے والے میچوں میں نہیں کھلائے گی۔ان کا کہنا ہے کہ یہ اقدام سیکیورٹی خدشات اور ٹورنامنٹ کو کسی بد مزگی سے بچانے کے پیش نظر رکھتے ہوئے اٹھایا گیا، تاہم انھوں نے وضاحت نہیں کی کہ دراصل کس قسم کے ”سیکیورٹی خدشات“ لاحق ہیں۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ گزشتہ برس بھارت میں شیڈول ورلڈ کپ کبڈی کے فائنل میں بھی بھارتی امپائروں نے جانبداری کی انتہا کرتے ہوئے ہاری ہوئی بازی میزبان ٹیم کی جھولی میں ڈال دی تھی۔بھارتی امپائروں کی کھلم کھلا دھاندلی کی وجہ سے پاکستان ٹیم کے کپتان نے رنر اپ ٹرافی وصول کرنے سے انکار کرتے ہوئے بھارتی حکام کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ اس صورتحال کے بعد ورلڈ کپ انتظامیہ کی طرف سے ایک تحقیقاتی کمیٹی بھی تشکیل دی گئی۔جس کی رپورٹ کئی ماہ گزر جانے کے باوجود منظر عام پر نہیں آسکی ہے۔ منتظمین کے مطابق یہ فیصلہ امیچور کبڈی فیڈریشن آف انڈیا اور انٹرنیشنل کبڈی فیڈریشن کی مشاورت سے کیا گیا۔ واضح رہے کہ یہ اقدام ایک ایسے وقت سامنے آیا جب مہاراشٹرا سے تعلق رکھنے والی بھارت کی بائیں بازو کی شدت پسند تنظیم شیو سینا نے ٹورنامنٹ میں پاکستان کی شمولیت کے خلاف احتجاج کیا۔رواں برس دونوں پاکستانی کھلاڑیوں نے پٹنہ فرنچائز کی ”پٹنہ پائریٹس“ کے ساتھ معاہدہ کر رکھا تھا، جن میں سے پاکستانی ٹیم کے اہم رکن وسیم سجاد نے 2014 کے افتتاحی سیشن سے اپنا ڈیبیو کیا تھا۔رواں سیزن پٹنہ فرنچائز کیلئے منتخب ایک اور پاکستانی کھلاڑی ناصر علی ہیں، جن کا پرو کبڈی لیگ میں ڈیبیو ہونا تھا، تاہم ممبئی میں ہونے والے میچ میں اب ان کو یہ موقع نہیں مل پائے گا اور انھیں اپنی ٹیم کے دوسرے میچ کا انتظار کرنا پڑے گا، جو کولکتہ میں بنگلورو بلز کے ساتھ ہوگا۔اس حوالے سے پٹنہ فرنچائز کے ساتھ رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی تاہم وہ دستیاب نہ ہوسکے۔ پونے ٹیم کے ڈائریکٹر کیلاش کندپال کا کہنا ہے کہ دونوں پاکستانی کھلاڑی بہت اچھے ہوں گے، یہی وجہ ہے کہ انھیں لیگ میں شامل کیا گیا۔کیلاش کا مزید کہنا تھا کہ اگر وہ باہر بھی رہتے ہیں تب بھی ان کا پٹنہ بینچ بہت مضبوط ہے



کالم



بٹرفلائی افیکٹ


وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…