پیر‬‮ ، 05 اکتوبر‬‮ 2026 

گاڑیوں کی خریداری کیلئے فراہم قرضوں میں حیرت انگیز اضافہ

datetime 1  جون‬‮  2021 |

لاہور( این این آئی)گاڑیوں کی خریداری کے لئے فراہم کئے گئے قرضوں میں اپریل 2021 کے دوران 36 فیصد سے زیادہ اضافہ ہوا ہے۔اعدادوشمار کے مطابق اپریل 2021 کے دوران آٹو فنانسنگ کی مد میں 293 ارب روپے کے قرضے فراہم کئے گئے ہیں جبکہ اپریل 2020 کے

دوران گاڑیوں کی خریداری کے لئے فراہم کردہ قرضہ جات کا حجم 215 ارب روپے رہا تھا۔اس طرح اپریل 2020 کے مقابلہ میں اپریل 2021 کے دوران آٹو فنانسنگ میں 78 ارب روپے یعنی 36.4 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق مارچ 2021 کے مقابلہ میں اپریل 2021کے دوران گاڑیوں کی خریداری کے لئے قرضوں کی فراہمی میں 2.8 فیصد اضافہ ہوا ہے۔واضح رہے کہ مارچ 2021 کے دوران آٹو فنانسنگ کا حجم 285 ارب روپے تھا جو اپریل 2021 میں 8 ارب روپے کے اضافہ سے 293ارب روپے تک بڑھ گیا۔گاڑیاں تیار کرنے والے اداروں کی تنظیم پاما کی رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے دس ماہ میں آٹو موبائلز (کاروں)کی فروخت 54 فیصد اضافہ سے گزشتہ مالی سال کی اسی عرصہ کی 97 ہزار 900 یونٹس فروخت کے مقابلہ جاری مالی سال میں جولائی تا اپریل21۔ 2020میں ایک لاکھ 51ہزار 178یونٹس تک بڑھ گئی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…