ہفتہ‬‮ ، 18 اکتوبر‬‮ 2025 

صارفین کیلئے بڑی خوشخبری، موبائل فون چھن جانے یا چوری ہوجانے کی صورت میں اسے آن لائن بند کروانے اور ملنے کی صورت میں کھلوانے کا نظام متعارف

datetime 31  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی(پی ٹی اے)نے موبائل فون چھن جانے یا چوری ہوجانے کی صورت میں اسے آن لائن بند کروانے اور ملنے کی صورت میں کھلوانے کا نظام متعارف کرا دیاہے۔پی ٹی اے نے موبائل فون صارفین کے لیے اچھی سہولت متعارف کرا دی ہے۔پی ٹی اے کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ

ہفتے میں 7 دن ٹول فری نمبر 55055-0800 پر صبح 9 بجے سے شب 9 بجے تک فون کر کے شکایت درج کرائی جاسکتی ہے جس پر پی ٹی اے صارف کو شکایتی نمبر جاری کرے گا۔سی پی ایل سی کے ریکارڈ کے مطابق کراچی میں یومیہ اوسطاً 70 سے 75 موبائل فونز چھینے جاتے ہیں اور رواں سال اب تک لگ بھگ 10 ہزار موبائل فونز سے شہریوں کو محروم کیا جا چکا ہے جبکہ سال 2020 میں کراچی کے شہریوں سے 21 ہزار 558 موبائل فونز چھینے گئے تھے۔پی ٹی اے حکام کے مطابق موبائل فون واپس مل جانے کی صورت میں صارف آن لائن پی ٹی اے کے کمپلینٹ منیجمنٹ سسٹم کے ذریعے موبائل فون کھلوانے کی درخواست بھیجے گا اور صارف پہلے دی گئی ٹریکنگ آئی ڈی یا شکایتی نمبر کا حوالہ دے گا جس پر فون ان بلاک کردیا جائے گا۔شکایت درج کرانے والا شہری 24 گھنٹے بعد اپنی شکایت کے حوالے سے بذریعہ ایس ایم ایس اور آن لائن پی ٹی اے کی ویب سائٹ یا اسمارٹ فون ایپ کے ذریعے بھی اسٹیٹس معلوم کرسکے گا۔ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی(پی ٹی اے)نے موبائل فون چھن جانے یا چوری ہوجانے کی صورت میں اسے آن لائن بند کروانے اور ملنے کی صورت میں کھلوانے کا نظام متعارف کرا دیاہے۔پی ٹی اے نے موبائل فون صارفین کے لیے اچھی سہولت متعارف کرا دی ہے

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



افغانستان


لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…