جمعہ‬‮ ، 17 اپریل‬‮ 2026 

شعیب اختر کے بائونسر پر برائن لارا کو گرتے دیکھ کر میں نے خود سےسوال کیا کہ۔۔ ڈیرن سیمی نے بڑا واقعہ بیان کر دیا

datetime 31  مئی‬‮  2021 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک /نیوز ایجنسی)پشاور زلمی کے ہیڈکوچ ڈیرن سیمی پی ایس ایل کے لیے ابوظبی پہنچ گئے۔ابوظبی پہنچنے کے بعد ڈیرن سیمی نے کہا کہ پشاور زلمی بقیہ میچز کے لیے پوری طرح تیار ہے۔ڈیرن سیمی نے مخصوص جوش و خروش کے ساتھ زلمی اور پی ایس ایل فینز کے لیے پیغام بھی دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ لمبا سفر کر کے آیا ہوں، اب پی ایس ایل کا انتظار ہے۔

ساتھ میں ڈیرن سیمی نے یہ بھی کہا کہ پشاور زلمی ایونٹ کے بقیہ میچز کے لیے پوری طرح تیار ہے۔ ویسٹ انڈیز کے سابق آل راؤنڈر ڈیرن سیمی نےانٹرویو دیتے ہوئے انکشاف کیا کہ سابق پاکستانی فاسٹ بولر شعیب اختر نے انہیں یہ سوچنے پر مجبور کردیا کہ کیا وہ دوبارہ کرکٹ کھیلنا چاہتے ہیں؟۔ 37 سالہ ڈیرن سیمی نے بتایا کہ انہوں نے خود سے یہ سوال جب پوچھا جب ان کے ڈیبیو میچ میں شعیب اختر نے ویسٹ انڈیز کے لیجنڈری سابق بلے باز برائن لارا کو باؤنسر پر ڈھیر کردیا۔ڈیرن سیمی کا کہنا تھا کہ جب میں نے چیمپئنز ٹرافی 2004ء میں ویسٹ انڈیز کی جانب سے ڈیبیو کیا تو مجھے یاد ہے کہ پاکستان ہیمپشائر کے روز باؤل گرائونڈ میں ویسٹ انڈیز کے مدمقابل تھا اور وہ محمد سمیع ، وقار یونس اور شعیب اختر کے ساتھ کھیل رہے تھے۔ میں نے شعیب اختر کو برائن لارا کو سر پر بائونسر مارتے دیکھا، برائن لارا شاید تقریبا بیہوش ہوکر گر گئے تھے، میں بیٹھا ہوا تھا اور میرے ساتھ ڈووین براوو بھی موجود تھے۔یہ دیکھ کرمیں نے خود سے سوال کیا کہ کیا میں دوبارہ کرکٹ کھیلنا چاہتا ہوں، شعیب اختر نے میرے ساتھ یہ کام کیا۔ سابق ویسٹ انڈین آل راؤنڈر نے مزید انکشاف کیا کہ انہوں نے یہ کہانی شعیب اختر کو کچھ دن پہلے ہی اسلام آباد میں سنائی تھی۔ ڈیرن سیمی نے کہا کہ میں شعیب اختر سے 4 دن پہلے اسلام آباد میں ملا تھا اور میں نے انہیں یہ کہانی سنائی۔شعیب اختر نے کہا کہ برائن لارا نے انہیں پہلی گیند پر چوکا لگایا اور یہ ان کا جوابی وار تھا۔ ڈیرن سیمی نے کہا کہ بال اڑاتے راولپنڈی ایکسپریس کو بائولنگ کرتے دیکھ کر خوشی ہوتی تھی۔ ڈیرن سیمی نے کہا کہ اگرچہ میں اب کھیل نہیں رہا ہوں لیکن میں اب بھی پیڈ کرکے کسی بھی بائولر کو مارنے کے لیے تیار ہوں۔



کالم



گریٹ گیم


یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…