بدھ‬‮ ، 14 مئی‬‮‬‮ 2025 

ملک کا وہ شہر جہاں پابندیوں کے باوجود کرونا کے مثبت کیسز کی شرح 10 فیصد سے اوپر چلی گئی

datetime 31  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک/آن لائن/اے پی پی )وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے انکشاف کیا ہے کہ شام 6 بجے بازار بند کرنے اور 8 بجے غیر ضروری طور پر باہر نکلنے پر پابندیوں کے باوجودکراچی میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 10 فیصد سے اوپر چلی گئی ہے۔وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ویکسینیشن کی مہم میں ہم وفاقی حکومت اور این سی او سی کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں،

یومیہ 70 ہزار افراد کو ویکسین لگائی جارہی ہے، تاہم ہم دو لاکھ ویکسین یومیہ کا ہدف پورا کرنا چاہتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے کورونا وائرس ٹاسک فورس کے ممبران کے ساتھ وزیراعظم کی نیشنل کوآرڈینیشن کمیٹی (این سی سی) کے اجلاس میں ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کرتے ہوئے کیا۔ اس اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ کے ساتھ چیف سیکریٹری ممتاز شاہ، صوبائی وزراء ڈاکٹر عذرا پیچوہو، جام اکرام، ناصر حسین شاہ، مرتضیٰ وہاب، آئی جی سندھ مشتاق مہر، اے سی ایس ہوم، ڈاکٹر باری، ڈاکٹر فیصل، ڈاکٹر قیصر سجاد، ڈبلیو ایچ او کی ڈاکٹر سارا خان، سیکریٹریز، کمشنر کراچی، ایڈیشنل آئی جی کراچی، کور اور رینجرز کے نمائندے شریک ہوئے۔ وزیراعلیٰ سندھ سیدمراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ موبائل ویکسینیشن کا سسٹم بنایا ہے جس کے تحت روزانہ کی بنیاد پر ایک لاکھ ویکسین لگائیں گے۔ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ کراچی میں کورونا کیسز کی شرح 10.22 ہو گئی جبکہ حیدر آباد میں یہ شرح 9.21 فیصد ہے، باقی شہروں میں 3.68 فیصد کیسز ہیں۔انھوں نے بتایا کہ سندھ میں گزشتہ 30 دنوں میں 361 اموات ہوئیں، جن میں 228 مریض وینٹی لیٹرز پر تھے۔وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ کراچی کے ضلع شرقی میں پورے ہفتے میں 22 فیصد کیسز رپورٹ ہوئے، جبکہ ضلع وسطی اور جنوبی میں 10،10 فیصد کیسز رہے۔ دیگر صوبوں کی کورونا کی وباء کے دوران کوآرڈینیشن پر روشنی ڈالتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ تمام صوبوں کی کوویڈ-19 کی خطرناک صورتحال پر اچھی کوآرڈینیشن ہوئی۔ سندھ کے کوویڈ-19 اسپتالوں میں بھی گنجائش ختم ہوچکی ہے، سندھ میں نئے کیسز کی وجہ سے اسپتالوں پر دباؤ ہے۔مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ ہمارے اسپتال، خاص طور پر پرائیویٹ اسپتال بھر چکے ہیں، ایکسپو سینٹر کراچی 80 فیصد فْل ہوچکا ہے، اب ہم نئے مریضوں کو ڈاکٹر رتھ فاؤ (سول) اسپتال، جناح اسپتال اور لیاری اسپتال میں داخل کر رہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27ستمبر 2025ء


پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…