جمعہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2025 

علی ظفر کی رپورٹ۔۔ جہانگیر ترین نے بڑا اعلان کر دیا

datetime 31  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( آن لائن)تحریک انصاف کے ناراض رہنما جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ سیاست نہیں، انصاف کیا جائے، بہت وقت گزر گیا ہے، جس انصاف کا وعدہ کیا گیا تھا اب وہ انصاف مل جانا چاہئے، کسی حکومتی عہدیدار سے ملاقات نہیں ہوئی۔پیر کے روز عبوری ضمانت کیلئے عدالت پیش کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جہانگیر ترین نے کہا کہ ہر پیشی پر نئی تاریخ مل جاتی ہے،

عمران خان نے انصاف کا وعدہ کیا تھا، تمام دوستوں نے وزیراعظم سے بات کی تھی، علی ظفر نے بڑی محنت سے رپورٹ مکمل کی، امید تھی رپورٹ منظرعام پر آجائے گی، علی ظفر نے کہا تھا مئی میں رپورٹ پیش کردوں گا۔جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ علی ظفر نے رپورٹ میں جو کہا ہے اس پر ایکشن لیا جائے، علی ظفر کی تحقیقات مکمل ہوگئی، اب تک رپورٹ منظرعام پر نہیں آئی، رپورٹ آنے پر کھل کر بات ہوگی۔ جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ شہزاد اکبر والے معاملے میں نذیر چوہان کیخلاف مقدمے سے بات بگڑی ہے، اس حوالے سے ہمارے دوست صحیح وقت پر بات کریں گے،ہمارے ساتھ سیاست نہیں انصاف کیا جائے۔ کہا گیا تھا کہ مئی میں رپورٹ پیش ہو جائے گی لیکن ابھی تک نہیں بتایا گیا کہ رپورٹ میں کیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ رپورٹ سے متعلق کچھ باتیں معلوم ہیں لیکن ابھی بات نہیں کرنا چاہتا، جب رپورٹ آئے گی تو ہر چیز میڈیا کے سامنے لاؤں گامیری کسی بھی حکومتی ذمہ دار سے ملاقات نہیں ہوئی، ہم اپنا کیس عدالتوں میں لڑ رہے ہیں،۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…