جمعہ‬‮ ، 17 اپریل‬‮ 2026 

سرکاری تھیٹر ہالز کھولنے کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا

datetime 31  مئی‬‮  2021 |

مکوآنہ (این این آئی )نجی تھیٹرز کے بعد سرکاری تھیٹرہالز بھی کھولنے کی اجازت مل گئی،الحمرا آرٹ سینٹر اور الحمرا کلچرل کمپلیکس میں4 جون سے نئے ڈرامے پیش کئے جائیں گے،پرڈیوسرز اور فنکاروں نے تیاریاں شروع کر دیں۔تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کیکیسز کی شرح میں کمی پر حکومت نے تعلیمی اداروں اور دیگر

تفریحی مقامات کھلنے کی اجازت دے دی ہے،نجی تھیٹرز کے بعد سرکاری تھیٹرہالز بھی کھولنے کی اجازت مل گئی،الحمرا آرٹ سینٹر اور الحمرا کلچرل کمپلیکس میں 4 جون سے نئے ڈرامے پیش کئے جائیں گے،پرڈیوسرز اور فنکاروں نے تیاریاں شروع کر دیں۔دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی گائیڈ لائینز کی روشنی میں پنجاب حکومت نے پانچ فیصد سے کم مثبت شرح والے اضلاع میں ایس او پیز کے تحت تفریحی پارکس کھولنے اور واٹر سپورٹس کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ دوسری جانب 43سالہ اداکارہ میرا مختلف تنازعات کی وجہ سے اکثر میڈیا کی نظروں میں رہتی ہیں۔ اب ان کی والدہ شفقت زہرہ بھی بیرون ملک مقیم ایک پاکستانی شہری کے ساتھ فراڈ کرنے کے الزام کی زد میں آ کر توجہ کا مرکز بن گئی ہیں اس پاکستانی شہری کا نام میاں شاہد محمود ہے جس نے اداکارہ میرا کی والدہ شفقت زہرہ پر زمین کی خریدوفروخت کے حوالے سے فراڈ کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔میاں شاہد محمود کی طرف سے الزام عائد کیا گیا ہے کہ ’’میں نے 10کروڑ روپے میں ایم ایم عالم روڈ گلبرگ پر واقع ایک کمرشل پراپرٹی میرا کی والدہ شفقت زہرہ سے خریدی تھی۔ میں نے 9کروڑ روپے انہیں ادا کر دیئے اور جگہ کا قبضہ لے لیا اور جب میں نے رجسٹری کا مطالبہ کیا تو وہ غنڈوں کو لے کر میرے گھر آ گئیں اور

مجھے دھمکیاں دینی شروع کر دیں۔ان کا کہنا تھا کہ میرے پاس تمام متعلقہ دستاویزات موجود ہیں، جن سے میں ثابت کر سکتا ہوں کہ شفقت زہرہ مجھ سے نوکروڑ روپے وصول کر چکی ہیں۔‘‘واضح رہے کہ قبل ازیں شفقت زہرہ کے خلاف کاہنہ میں واقع ایک پلاٹ کی خریدوفروخت میں فراڈ کرنے کے الزام کے تحت بھی مقدمہ چل رہا ہے۔



کالم



گریٹ گیم


یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…