تل ایبیب(نیوزڈیسک)امریکی وزیرِ دفاع ایشٹن کارٹر کا کہنا ہے کہ جوہری معاہدے کے باوجود ایران کو جوہری بم بنانے سے روکنے کے لیے طاقت کا استعمال کیا جا سکتا ہے۔ایشٹن کارٹر اس وقت اسرائیل سمیت سعودی عرب اور اردن کا دورہ کر رہے ہیں۔ ان کے دورے کا مقصد ایران کے ساتھ حال ہی میں ہونے والے جوہری معاہدے پر تحفظات کے شکار ممالک کو اعتماد میں لینا ہے۔تاہم امریکی وزیرِ دفاع نے اس بات کا اعتراف کیا کہ انھیں اسرائیلی سوچ بدلنے کی امید نہیں ہے۔ ان کے مطابق ان کی کوشش ہوگی کہ وہ اسرائیل کو اس بات کا یقین دلائیں کہ اسرائیل کو تحفظ فراہم کرنے کا امریکی عزم یوری طرح برقرار ہے۔ایشٹن کارٹر نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک اچھا معاہدہ اس لیے ہے کہ اس میں کوئی ایسی بات نہیں جس کی وجہ سے فوجی آپشن کا استعمال نہ کیا جا سکے۔انھوں نے مزید کہا کہ ’یہ ایک اچھا معاہدہ ہے۔ اس سے خطے میں خطرے اور عدم استحکام کا اہم عنصر ختم ہو جاتا ہے۔‘ایران اور چھ عالمی قوتوں امریکہ، برطانیہ، فرانس، روس، جین اور جرمنی کے درمیان ہونے والے اس معاہدے کے مطابق ایران اپنے جوہری پروگرام کو محدود کرے گا جس کے عوض اس کے خلاف پابندیوں میں بھی کمی کی جائے گی۔خیال رہے کہ اس معاہدے کی اسرائیل نے شدید مخالفت کی ہے اور وزیراعظم نیتن یاہو نے اسے ’تاریخی غلطی‘ قرار دیا ہے۔ایرانی جوہری معاہدے کے اعلان کے بعد اسرائیلی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ’اس معاہدے میں امید ظاہر کی گئی ہے کہ ایران کی دہشت گرد حکومت ختم ہو جائے گی، لیکن اس مقصد کے لیے اس کوئی متحرک چیز نہیں ہے ۔ اس معاہدے نے ایران کو ترغیب دی ہے کہ وہ تبدیل نہ ہو۔‘
انھوں نے کہا کہ ’حیرت انگیز طور پر اس غلط معاہدے نے ایران کو اپنے جارحانہ رویے کو تبدیل کرنے پر دباؤ نہیں ڈالا اور اسرائیل ایران کے ساتھ معاہدے کا پابند نہیں ہے کیونکہ ایران اب بھی ہماری تباہی چاہتا ہے۔ ہم اپنا دفاع کریں گے۔‘
ایران اور چھ عالمی قوتوں امریکہ، برطانیہ، فرانس، روس، جین اور جرمنی کے درمیان ہونے والے اس معاہدے کے مطابق ایران اپنے جوہری پروگرام کو محدود کرے گا جس کے عوض اس کے خلاف پابندیوں میں بھی کمی کی جائے گیاتوار کے روز ایک اور انٹرویو میں انھوں نے اس خیال کو بھی رد کیا ہے کہ امریکہ اسرائیل کو دی جانے والی فوجی امداد میں اضافہ کر سکتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ایسا کرنے سے یہ تاثر پیدا ہوگا کہ اسرائئل اس معاہدے کو قبول کرتا ہے۔انھوں نے کہا کہ سوال یہ بنتا ہے کہ اگر یہ معاہدہ ہمیں اور ہمارے عرب ہمسائوں کو محفوظ تر بناتا ہے تو ہماری امداد میں اضافے کی کیا ضرورت ہے۔پیر کی شب امریکی وزیرِ دفاع اپنے اسرائیلی ہم منصب سے ملاقات کریں گے اور منگل کو وزیرِ اعظم نیتن یاہو سے بات چیت کریں گے۔
اپنے مشرق وسطیٰ کے دورے کے دوران ایشٹن کارٹر اسرائیل کے بعد سعودی عرب جائیں گے۔ اگرچہ سعودی عرب کو بھی ایرانی معاہدے سے اسرائیل جیسے ہی خدشات کا سامنا ہے، تاہم سرکاری سطح پر سعودی عرب نے یہی کہا ہے کہ وہ اس معاہدے کی حمایت کرتا ہے۔ایشٹن کارٹر اُس کے بعد اردن بھی جائیں گے جہاں وہ شدت پسند گروہ دولتِ اسلامیہ کے خلاف حکمت عملی پر بات چیت کریں گے
’ایران کے خلاف طاقت کے استعمال کا راستہ بند نہیں ہوا‘
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
سرکاری ملازمین کو ایک ماہ کی تنخواہ بطور بونس دینے کا فیصلہ
-
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان
-
فلم میں بھی ہارنے سے انکار
-
حکومت نے عام تعطیل کا اعلان کردیا، نوٹی فکیشن جاری
-
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 100 روپے تک کمی کا امکان
-
ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کے لئے بڑی خوشخبری آگئی
-
اسرائیل نے 8 جون کو ایران پر بڑا فضائی حملہ کیوں روکا؟ اسرائیلی ائیر چیف کا انکشاف
-
بجلی کے بلوں میں بڑی تبدیلی
-
پاکستان بھر میں طوفانی بارشیں، این ڈی ایم اے کا ہنگامی الرٹ جاری
-
بارشوں کا نیا سلسلہ شروع
-
ایران امریکا مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب کا مقام تبدیل کردیا گیا
-
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں حیران کن کمی
-
وفاقی کابینہ میں بڑے پیمانے پر تبدیلیوں کی تیاری
-
چکوال واقعہ؛ مقتولہ ہانیہ احمد کے زخمی والد کا بیان منظرِ عام پر آگیا



















































